بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی طرف سے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی، 16 لوگوں پر جرمانہ، کورونا کرفیو کے چلتے تفریح کے لئے جالی بیچ پر جانے پر بھی پابندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd April 2021, 10:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا کرفیو کے دوران جالی پٹن پنچایت کی طرف سے  چلائی گئی مہم   میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر ایک   گروپ پر پانچ سو روپیہ کا جرمانہ عائد کیا گیا، اسی طرح ماسک نہ پہننے پر جملہ 16 لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع جالی پٹن پنچایت کے چیف آفسر اجئے بھنڈارکر نے دی۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اجئے بھنڈارکر نےبتایا کہ  پنچایت کی طرف سے ایک ٹیم نے کئی علاقوں کا دورہ کیا  اور کئی جگہوں اور دکانوں پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے سمیت ماسک  لازمی طور پر پہننے کی تاکید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  کورونا پر  قابو پانے کےلئے  عوام کو بھی بیدار ہونا ہوگا اور انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا۔ بعض جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر  پہلی بار وارننگ دی گئی، جبکہ ایک گروپ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جالی پٹن پنچایت حدود میں  جن لوگوں  نے صبح اپنی دکانیں کھول رکھی تھی، تمام دکانداروں سے بات چیت کرکے  اُنہیں  بند کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا پر قابو پانے کےلئے  آج سے ہی جالی بیچ پر تفریح کے لئے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ تفریح کی غرض سے   کورونا کرفیو کے دوران  جالی سمندر کی طرف بالکل رُخ نہ کریں۔  انہوں نے متنبہ کرایا ہے کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اُن کے خلاف دفعہ 51 اور 61 قاعدہ 2015  سمیت دیگر دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...