بھٹکل جالی پٹن پنچایت  کے عام انتخابات 27دسمبر کو : ضلع کے 10گرام پنچایتوں کی 10نشستوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st December 2021, 9:55 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کی جالی پٹن پنچایت سمیت ریاست کے 51پٹن پنچایت اور 7میونسپالٹی سمیت 58 شہری عوامی اداروں کے لئے 27دسمبر 2021کو عام انتخابات منعقد کرنےکا ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلان کرتےہوئے انتخابی اوقات کی فہرست جاری کی ہے۔

پٹن پنچایت، میونسپالٹی کے ساتھ ساتھ  مارچ 2022کو جن گرام پنچایتوں کی میعاد ختم ہونے جارہی ہے وہاں عام انتخابات ہونگے اور گرام پنچایتوں میں مختلف وجوہات کی بناپر خالی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات منعقد کرنےکا الیکشن کمیشن نے فیصلہ لیا ہے۔ 27 دسمبر کو اترکنڑا ضلع کے ڈانڈیلی میونسپالٹی کے وارڈ نمبر 18اور 10گرام پنچایتوں کے 10حلقوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات ہونگے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی اوقات کے مطابق ضلع ڈی سی 8دسمبر کو عام انتخابات کا اعلامیہ جاری کریں گے اور اسی دن سے پرچہ نامزدگی داخل کرنےکی کارروائی شروع ہوگی۔ 15دسمبر پرچہ نامزدگی داخل کرنےکی آخری تاریخ ہوگی۔ 16دسمبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائےگی ، امیدواری واپس لینے کا موقع دیاجائےگا۔ 27دسمبر کی صبح 7بجے سے شام 5بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ دوبارہ ووٹنگ کی ضرورت ہوئی تو 29دسمبر کو ہوگی۔ 30دسمبر کی صبح 8بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نےکہاہے کہ 8دسمبر سے ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگا۔ میونسپالٹی کےلئے 2لاکھ روپئے ، گاؤں کی میونسپالٹی کےلئے ڈیڑ ھ لاکھ روپئے اور پٹن پنچایت کے لئے ایک لاکھ روپئے کا انتخابی خرچ طئے کیاگیا ہے۔

بیلٹ پیپر میں امیدوار کی تصویر:الیکشن کمیشن نے کہاہےکہ رائے دہندگان کو آسانی فراہم کرتےہوئے اس مرتبہ بیلٹ پیپر میں امیدوار کے نام کے آگے اس کی تصویر بھی شائع کی جائے گی۔ کووڈ وائرس کے چلتے انتخابات کے ہرمرحلے میں سماجی فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔