بھٹکل:اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کا سالانہ جلسہ : ہونہار متعلم محمد صادق ائیکری کوملا ’وقار اسلامیہ ‘گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2023, 11:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے جماعت دہم کے ہونہار متعلم عزیز ی محمد صادق ابن محمد جعفر ائیکری کو انجمن میدان میں منعقدہ ہائی اسکول کے سالانہ جلسے میں  سال 2022-23کے ’وقارِ اسلامیہ ‘ گولڈ میڈل سےنوازا گیا، جبکہ گذشتہ سال ایس ایس ایل سی میں سب سے زیادہ نمبرات سے کامیاب ہونے والے عزیزی عبدالحنان ابن محمد حفیظ عسکری کو 625میں 605 مارکس(96.36فی صد) کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کرنے پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی جانب سے مرحوم جناب ایم ایم صدیق میمورئیل اعزاز کے ساتھ نقد رقم 5000روپئے سے نوازا گیا۔

سنیچر کومنعقدہ اس جلسہ میں اسکول کی سطح پر ثقافتی مقابلہ جات میں جونئیر کےزمرےمیں محمد سمعا ن ابن باشاہ سید اور سنئیر کےزمرےمیں محمد تاج الحق ابن سراج الحق کو جنرل چمپئین شپ کا خطاب حاصل ہوا تو کھیل مقابلوں میں ہشتم جماعت سے ابو قاسم ابن عبدالرحمن ، نہم جماعت سے ساحل خان ابن عباس خان اور جماعت دہم سے نثار احمد ابن نعمان باشا چمپئین قرار پائے۔

جلسےکی شروعات محی الدین ایان کی تلاوت قرآن سے ہوئی ۔ محمد ارباز نےہدیہ نعت پیش کی ۔انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری نے استقبال کیا، محمد انس اور ان کے ساتھیوں نے اسکول کا ترانہ پیش کیا۔ صدرمدرس شبیر احمد دفعدار نے اسکول رپورٹ کی خواندگی کی۔ محمد ارباز اور اس کے ساتھیوں نے ترانہ انجمن پیش کیا۔

جلسے میں مہمان خصوصی کےطورپر شریک اعزازی مہمان جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد اور ابوذرجامع مسجد بھٹکل کے امام وخطیب  مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے طلبا سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ تعلیمی اداروں کے قیام کا مقصد انسان بنانا ہے ، انسانوں کو اخلاق و آداب  سکھایاجاتاہے، تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کےبعد انسانوں کی دنیا کی ضرورتوں کو پوراکریں ، ہر میدان کے ماہرین پیدا کرنا اسلامی نظام کی ذمہ داری ہے، ہمارے طلبا بھی اپنی تعلیم ختم کرنے کےبعد انسانوں کو انسانیت کاپیغام دیں، معاشرے کی ضروریات پوری کرنےو الےبنیں۔ ڈاکٹر بنیں ، انجنئیر بنیں ، مگر یادرکھیں اسلام اور مسلمان کے بغیر یہ کچھ بھی نہیں، اگر ایک آپ ایک مسلمان انجنئیر یاڈاکٹر بن کر کام کریں گے تو اس میدان کےلئے کافی فائدہ ہوگا۔ مسلمان ڈاکٹر کبھی کسی کی جیب نہیں کاٹے گا بلکہ وہ معاشرےکے غریب مریضوں کا بھلا کرے گا اسی طرح ایک مسلمان ڈاکٹر یا انجنئیر اپنے عملی کردار سے دعوت کافرض بھی انجام دے سکےگا۔ طلبا اپنے اندر قابلیت پیدا کریں تاکہ دنیا تمہارے پیچھے چلے اور فائدہ اٹھائے۔ آج بھی دنیا میں ماہرین کی قدر ہے۔ سندیافتہ نہ بنیں ، تعلیم یافتہ بنیں۔

ایک اورمہمان بلاک ایجوکیشن آفسر دیوی داس موگیر نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ بھٹکل میں جن شخصیات نے اپنا سب کچھ قربان کرتےہوئے تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں اور طلبہ کو کئی ساری سہولیات فراہم کئے ہیں والدین و  طلبا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ میسر سہولیات سےبھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ بےکار میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ جتنا بھی وقت ملے اس سے علم حاصل کریں اور ملک  اوراپنے طبقے کےلئے فائدہ مند بنیں۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور نے جلسہ کی صدارت کی۔ ڈائس پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق موجود تھے۔ ثقافتی اور کھیل مقابلوں کے انعامات کااعلان استاد نورمحمد اور استاد راجے صاحب نپانی ، استاد فاروق غنی نے کیا۔ استاد منیر احمد نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر طلبا کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...