بھٹکل: انڈین نوائط فورم کے زیر اہتمام ابو ذر ؓ  مسجداورمدرسے میں ’رین واٹر ہارویسٹنگ‘ کا منصوبہ مکمل 

Source: S.O. News Service | Published on 25th June 2020, 8:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،25/جون (ایس او نیوز) انڈین نوائط فورم کے زیر اہتمام بھٹکل گلمی علاقے میں واقع ابوذرؓ جمعہ مسجد اور مدرسے میں ’رین واٹر ہارویسٹنگ‘ یعنی برسات کا پانی ذخیرہ کرکے اسے بعد میں استعمال کرنے کے دومنصوبے پوری کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچے۔

یہ منصوبہ انڈین نوائط فورم کی طرف سے بھٹکل میں برسات کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے اور اسے عام استعمال کے قابل بنانے کے سلسلے میں بیداری لانے کی مہم کا حصہ ہے۔کیونکہ پچھلے کچھ برسوں سے بھٹکل کے بہت سے علاقوں میں ہمیشہ گرمی کے دنوں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ ایک سنگین مسئلہ بن جاتا ہے۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری انڈین نوائط فورم معاذ جوکاکو  نے بتایا کہ  بھٹکل میں پہلے مرحلے کے طور پر کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا یہ منصوبہ’رین واٹر ہارویسٹنگ پروجیکٹ‘کے کنوینر جناب بلال احمد رکن الدین، جناب ایس ایم ارشد اور جناب فیاض محتشم کی تحریک اور دلچسپی کا نتیجہ ہے۔اس سلسلے میں مزید بیداری لانے اور دوسرے علاقوں میں بھی اس طرح کے منصوبوں کو رو بہ عمل لانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔