بھٹکل : کیترے گرام میں پتھروں کی غیر قانونی کھدائی ۔ مقامی عوام نے دیا اے سی اور تحصیلدار کو میمورنڈم 

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2021, 1:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،17؍ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو دئے گئے میمورنڈم میں کیترے گرام کے مکّی ہیتل میں پتھروں کی غیرقانونی کھدائی جاری رہنے کی شکایت کرتے ہوئے فوراً اس پر روک لگانے کی مانگ کی گئی ۔

کیترے گرام اور اطراف سے تعلق رکھنے والے عوام کی جانب سے دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس علاقے میں لال پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کی جارہی ہے ۔ ان پتھروں کو لے جانے والی گاڑیوں کی مسلسل آمد و رفت سے  گاوں کی سڑک پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔  اس کے علاوہ کان کنی کرنے والی مشینوں کے شور اور اڑتی ہوئی دھول سے مقامی لوگوں کا جینا اور سانس لینا  مشکل ہوگیا ہے ۔ یہاں ماحولیاتی آلوگی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دودھ اور زراعتی مقاصد سے گاوں میں پالے گئے مویشی چارہ  چرنے کے لئے جاتے آتے راستے میں پتھروں کی کھدائی سے بننے والے گڈھوں میں گر کر ہلاک ہونے کی نوبت آ گئی ہے ۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان عوامی مشکلات اور مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر اس غیر قانونی کھدائی پر روک لگاتے ہوئے عوام کو راحت دلائی جائے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس میمورنڈم کی نقل محکمہ کان کنی و ارضیات کے  ڈائریکٹر بنگلورو، ضلع ڈپٹی کمشنر شمالی کینرا ، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ کان کنی و ارضیات کاروار کو روانہ کی گئی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔