بھٹکل میں آٹو پر بیف لے جانے کےدوران پولس نے پکڑا آٹو - ملزمین فرار
بھٹکل، 10/ نومبر (ایس او نیوز) اسارکیری کیرے گدے علاقے میں مہاستی مندر کے قریب پولیس نے آدھی رات کو بڑے کا گوشت بھر کر لے جا رہے آٹو رکشہ کو پکڑتے ہوئے اُسے ضبط کر لیا جبکہ ملزمین موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس کے بیان کے مطابق ایڈی اشفاق عرف خومی اشفاق بھٹکل، موگلی ہونڈا کا رہنے والے شاہد رشید اور گلمی کا رہنے والے شاکر محمد غوث اس غیر قانونی گوشت منتقلی کے معاملے میں ملوث ہیں ۔ آٹو رکشہ پر تقریباً 168 کلو 200 گرام گوشت خالی سیمنٹ کے تھیلوں میں بھرا ہوا تھا جس کی مالیت کا اندازہ 67,280 روپے لگایا گیا ہے ۔
بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور پی ایس آئی تیمپّا ایس کی قیادت میں مفرور ملزمین کی تلاش اور تحقیقات جاری ہے ۔