’ادارہ ادبِ اطفال‘کے مرہون منت بچوں میں کتابیں پڑھنے کا ذوق وشو ق پیدا ہورہاہے: موجودہ دورمیں عجائبات میں سےیہ بھی ایک عجوبہ ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th February 2023, 8:46 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:4؍ فروری (ایس اؤ نیوز )’ادارہ  ادبِ اطفال‘ کا نام آتےہی کتب خانےمیں پرسکون بیٹھ کر اپنی من پسند کتابیں پڑھنے والے چھوٹےچھوٹےمعصوم بچوں کی تصویریں ذہن میں گردش کرنےلگتی ہیں۔ قریب 5سال کی عمر سےلےکر 15برس کی عمر تک کے  لڑکوں کے لئے بچوں کے ادب کا گہوارہ بننے والا  ادارہ ادب اطفال نے کئی  بچوں میں کتابیں پڑھنے کا ذوق و شوق پیدا کرنے  میں    حددرجہ کامیاب ہے۔

عام طورپر 15سال کے بچے موجودہ دورمیں موبائیل، واٹس اپ، فیس بک کےنام پر وقت ضائع کرتےہیں۔ کئی  بچے اس کی لت میں اپنی اسکول کی تعلیم بھول جاتےہیں بہت سارے بچے اسی عمر میں موبائیل کےنشے امتحانات میں ناکام  ہوتے ہوئے بھی    دیکھے گئے ہیں۔ گھروں میں والدین کوکسی نہ کسی طرح  منوا کر خود نیاموبائیل خرید لیتےہیں اور مختلف گیمس کھیلتےہوئےاپنی زندگی برباد کرلینےوالےبچے بھی ہیں۔

معاشرے میں ایسی کئی برائیوں کو دیکھتےہوئے ادارہ ادب اطفال نے 7سال قبل اپنا ایک اشاعتی ادارہ قائم کرتےہوئے ایک چھوٹا سا کتب خانہ  کی بنیاد ڈالی اور اپنے بچوں کےلئے خصوصی ماہنامہ ’’پھول ‘‘ کی شروعات کی۔ پھول نامی رسالہ میں بچوں کی پسند آنے والی کلر  تصاویر  اور کارٹونس وغیرہ  کو شائع کرتےہوئے بچوں کو راغب کیا اور انہیں مفت میں کتابیں پڑھنے کا موقع بھی  فراہم کرتےہوئے ان میں دلچسپی  پیدا کی۔ ادارےکے زیر اہتمام جس وقت کتب خانےکا قیام ہوا تو پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔  مطالعہ کرنےوالےبچوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاگیا اور آج ملک بھر کے مشہور ومعروف اشاعتی اداروں کی کتابوں کےساتھ بھٹکل نوائط کالونی اور سلطان اسٹریٹ میں واقع لائبریریوں میں  3500سے بھی  زائد کتابیں بچوں کو پڑھنے کے لئے دستیاب ہیں۔

 بچوں کےلئے  اوربچوں کے ادب کی تخلیق کامقصد لےکر مشہوراشاعتی اداروں کی کتابیں فراہم کرتےہوئے ادارہ ادب اطفال نے  ایک اور مثالی کارنامہ یہ  انجام دیاہے کہ بھٹکل وائی ایم ایس اے میدان میں  3فروری سے 9فروری تک بچوں کے کتاب میلہ کا انعقاد کیا ہے جس میں  ملک بھر کے اشاعتی اداروں کی تصنیفات پر مشتمل بچوں کے مستقبل کو  سنوارنے والی کتابوں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ میلہ  نہ صرف بھٹکل کےلئے  بلکہ پورے ضلع کےلئے ایک بہترین  کام ہے۔ اردو، عربی ، انگریزی اورکنڑا زبانوں کے معروف  پبلشرس بھٹکل تشریف لاچکےہیں۔ میلےمیں ہزاروں کتابوں کاخزانہ آنکھوں کو خیرہ کررہاہے۔ سینکڑوں   بچوں کی موجودگی میں کتاب میلےکا شاندار اور خوب صورت افتتاح ہوچکاہے۔ بچوں کےلئےہی کتاب میلےکا اہتمام کرنا عجائبات میں سےایک عجوبہ کہیں تو غلط نہ ہوگا۔

اپنے ماہانہ رسالے ’’پھول ‘‘ کے ذریعے بچوں کو کتابوں سےجوڑنا ادارے کا فخریہ کارنامہ ہے۔ ’کہکشاں ‘ کے نام سے یوٹیوب چینل ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسٹوڈیواسی دارے سے منسلک ہیں۔ اس کے ذریعے تربیت پانے والے بچوں نے ریاستی اور ملکی سطح کےمقابلوں میں حصہ لیتےہوئے اپنا لوہا منوارہے ہیں۔ مولانا عبدالباری ؒ ندوی اور فطرت  لائبریری جیسے کتب خانوں سے بچوں میں کتابوں کے مطالعہ کا شوق،و  دلچسپی پیداکرنے کے علاوہ ادارہ کی کوششیں  بچوں کو کتابوں کی طرف  راغب کرنےمیں کامیاب ہے۔

بھٹکل کے عوام اس بات پر مسرت کا اظہار کررہے ہیں کہ ’پھول ‘ کے مدیراعلیٰ مولانا سمعان خلیفہ ندوی ،مدیر مولانا عبداللہ غازیؔ ندوی ،  ادارہ ادبِ اطفال کے  صدر مولاناعبدالحمید اطہر ندوی ،جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری ندوی ، نائب صدر مولانا سعود شینگٹی ندوی اور ان کے رفقائے کار کی  جانفشانی سے  آج بچوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہورہاہے اور ادبی میدان میں انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...