بھٹکل : کرائے کے مکان کے ڈپازٹ کی رقم مانگنے پر ڈاکٹر پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2022, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز)  کرائے کا مکان  خالی کرنے کے بعد  ڈپازٹ کی رقم طلب کرنے پر پرائیویٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹر پر چار لوگوں نے گالی گلوچ کرتےہوئےحملہ کیا اور ڈپازٹ کی رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔ یہ واردات بھٹکل میں دو روز قبل پیش آئی ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق  ڈاکٹر شئیلیش  نے تعلقہ کے  منکولی میں واقع راج  کلینک کے قریب  ایک مکان  کو کرائے پر لیا تھا۔ جب انہوں نے مکان خالی کرنے کے  دوران اپنی ڈپازٹ رکھی ہوئی رقم واپس مانگی تو   مکان مالک نے رقم واپس کرنے سے انکار کردیا اور اُسی بات پر  چار لوگوں نے ان پر  حملہ کردیا۔  اس تعلق سے  ڈاکٹر شیلیش نے  گاندھی ہاؤس کے مکین دیپک شٹی، ونایک گاندھی، سیتلا گاندھی اور روپا گاندھی  کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ حملہ کا شکار  ڈاکٹر شئیلیش ، منی پال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بھٹکل  ٹاون پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...