بھٹکل میں تھم گیا بارش کا سلسلہ؛ دو دن میں ہوئی بارش کے دوران درخت اور بجلی کے کھمبے بھی زمین بوس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st May 2022, 8:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :21؍مئی  (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ میں گذشتہ دو روز سے برستی موسلادھار بارش  جمعہ  کو تھمتی نظر آئی، اس کے ساتھ ہی آج سنیچر کو بھی بارش نہ ہونے سے پھر ایک بار گرمی  شروع ہونے کے آثار نظر آنے لگے۔ صبح سے آسمان ابر آلود رہا مگر بارش نہ کے برابرر ہی۔ محکمہ موسمیات  کی رپورٹ کے مطابق آج سنیچر کو بارش کی پیمائش 4.8 ایم ایم ریکارڈ کی گئی حالانکہ جمعرات سے جمعہ صبح آٹھ بجے تک  187.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے قبل دو دنوں تک ہوئی  موسلادھار بارش کی وجہ سے ماروکیری  کوٹ کھنڈ میں ایک گھر منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا   تھا اس کے ساتھ ساتھ 

 بارش کی وجہ سے  کئی درخت اور بجلی کے کھمبے بھی زمین بوس ہوگئے، اُسی طرح کئی  علاقوں میں سڑکیں بھی پانی کے ساتھ بہہ گئیں۔ جبکہ جالی روڈ اور حنیف آباد میں  انڈر گراونڈ ڈرینیج کے کام کی وجہ سے  مٹی بھری ہوئی جگہوں پر مٹی کھسک جانے سے پوری سڑک کا حال  بے حال نظر آیا۔  مخدوم کالونی اور اسارکیری کو جوڑنے والی سڑک پر درخت گرنے سے تھوڑی دیر کے لئے سواریوں کی آمد ورفت  بند ہوگئی۔ موڈشرالی، مرڈیشور سمیت تعلقہ کے مختلف مقامات پر 4بجلی کے کھمبے ٹکڑے ہوکر گرپڑے ، اسی طرح  2 ٹرانسفرمرس خراب ہوگئےہں جس کی درستگی کا کام  ہورہا ہے۔   

محکمہ موسمیات کے مطابق  ابھی تک کی کل بارش کی پیمائش 365.60 ایم ایم  بارش  ریکارڈ  کی گئی ہے۔ سنیچرکو ویسے تو بارش کا سلسلہ رکا ہوا تھا، مگر تعلقہ بھر میں سیاہ بادل چھائے  ہوئے تھے۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو   یہاں مزید بارش  ہونے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔