بھٹکل میں الیکٹری سٹی بار بار فیل ہونے کے مسئلہ کا حل کیا ہے ؟ بھٹکل ہیسکام نے منعقد کیا معلوماتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2020, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/فروری (ایس او نیوز) الیکٹری سٹی، کرنٹ یا بجلی کسے کہتے ہیں، یہ کہاں اور کیسے پیدا ہوتی ہے، گھروں تک پہنچنے کے لئے کن کن مراحل سے گذرتی ہے، الیکٹری سٹی سپلائی کرنے کے لئے کون کونسے شعبہ جات ہیں، اُن کے کیا کام ہیں،  الیکٹری سٹی کا استعمال کیسے کیا جانا چاہئے، کس طرح کے حفاظتی اقدامات  ضروری ہے اور الیکٹری سٹی کی بچت کیسے کرنی ہے، اس جیسے تمام معلومات کی آگاہی کے ساتھ آج جمعرات کو بھٹکل ہیسکام دفتر میں  بھٹکل کے ذمہ داران کے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی اور مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

معلومات فراہم کرتے ہوئے ہیسکام انجینرس سے بتایا کہ بجلی جب فیل ہوتی ہے تو کیوں ہوتی ہے،  کیسے اسے درست کیا جاتا ہے، بجلی نکلنے کی صورت میں عوام کو کیا کرنا چاہئے،  بجلی کا کیبل کہیں گرا ہوا نظر آئے تو کیا کرنا ہے، کس طرح کے حفاظتی پہلووں کو  دیکھنا ہے، تمام طرح کی آگاہی فراہم کی گئی۔

محکمہ ہیسکام کی طرف سے اسسٹنٹ انجینر منجوناتھ نائک نے  کئی طرح کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی کرنے کے دوران پیش آنے والی دشواریوں کا بھی  تذکرہ کیا اور عوام سے تعاون کی اپیل کی، بھٹکل میں بار بار بجلی فیل ہونے کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ یہاں 110KV لائن بے حد ضروری ہے، جس کے لئے سرکار کو تجویز کب کی روانہ کی جاچکی ہے، مگر اب  عوام اور عوامی نمائندوں کی  ذمہ داری ہے کہ وہ   سرکار پر دباو بنائے۔انہوں نے کہا کہ یہ کام  2010 سے ہی  التوا میں پڑا ہوا ہے  ، اگر حکومت کی طرف سے اس کی منظوری ملتی ہے تو  پھر کدرا لائن  سے بجلی فیل ہونے کی صورت میں ناوندہ سے  متبادل لائن  بھٹکل کے لئے لائی جاسکتی ہے۔

مرڈیشور ہیسکام آفسر شیوانندنائک، شہری شعبہ کے آفسر شری کانت نائک اور رمیش میستا نے بھی  پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے معلومات فراہم کی۔ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم پرویز سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...