بھٹکل کے ہریجن کالونی میں کورونا ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد : تمام لوگوں سے کووڈ انجکشن لگوانے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th April 2021, 4:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :27؍اپریل(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے ہریجن کالونی میں  میونسپالٹی مزدوروں کے خاندان والوں کے لئے  کووِڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں    تمام لوگوں کے سیمپل لئے گئے اور جانچ کے لئے روانہ کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوں نے تمام لوگوں سے  وبائی مرض کووڈ سے نجات حاصل کرنےکےلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرتےہوئے  کووڈ انجکشن لگوانے کی اپیل کی اور  کہا کہ تمام لوگوں کو لازمی طورپر کووڈ اصولوں کی پابندی کرنی چاہئے اور  لاک ڈاؤن کے لئے آپ سب کا تعاون ضروری ہے۔

جالی پٹن پنچایت کے چیف آفیسر اجئے بھنڈارکر  نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ میونسپالٹی کے مزدور کورونا وبا ء کو روکنے کےلئے پہلی صف میں کھڑے ہوکر کام کرتے ہیں، اس سلسلے میں ان کا کردار کافی اہم ہے۔ ان حالات میں اپنے ساتھ اپنے خاندان والوں کی صحت کی حفاظت کرنا بھی اہم اور ضروری ہوجاتاہے۔ اگر کسی میں کورونا کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں تو غفلت نہ برتیں بلکہ فوری علاج کروانے کی اپیل کی۔ میونسپالٹی کی صحت عامہ افسر سوجیا سومن موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...