بھٹکل: حنیف آباد میں پنچایت کی طرف سے کچرا ٹھکانے لگانے کی کوشش پر مقامی لوگوں نے جتایا اعتراض

Source: S.O. News Service | By MV Bhatkal | Published on 8th May 2021, 2:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 08/ مئی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ہیبلے گرام پنچایت کے حنیف آباد میں جنگلاتی زمین پر پنچایت کی طرف سے کچرا ٹھکانے لگانے کی کوشش پر مقامی لوگوں نے سخت مخالفت کی جس کے بعد پنچایت کے اراکین نے اس سلسلے میں کیا جارہا کام روک دیا۔

    پنچایت والوں نے اس علاقے میں ادھر اُدھر پڑے ہوئے کچرے کے ڈھیر کو حنیف آباد کے نیرلیسر میں واقع جنگلاتی زمین پر بڑا گڈھا کھود کر ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گڈھا کھودنے سے قبل متعلقہ مقام پر جانے کے لئے عارضی راستہ بنانے کے لئے جب جے سی بی مشینوں کے ساتھ پنچایت انتظامیہ کے افراد پہنچے تو مقامی لوگوں نے ان کا گھیراو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح رہائشی علاقے میں کچرا ٹھکانے لگانے سے عوامی صحت کو خطرات لاحق ہونے کے علاوہ بد بو اور آوارہ کتوں کی وجہ سے لوگوں کا جینا حرام ہوجائے گا۔ برسات کے موسم میں اس علاقے سے پانی نشیب میں بہتا ہے۔ اس لئے اگر یہاں کچرے کا ڈھیر لگادیا گیا تو پھر پانی بہنے کا راستہ بند ہوجائے گا جس سے یہاں کے لوگوں کے لئے مسائل پیدا ہونگے۔ اس لئے کسی قیمت پر یہاں پر کچرا ٹھکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ادھر پنچایت کے کچھ اراکین اور عملہ نے یہ موقف ظاہر کیا کہ کچرا ٹھکانے کے لگانے کے لئے ایک ذخیرہ مرکز بنانے کا منصوبہ ہوا ہے۔ مگر اس وقت چونکہ عید کے دن قریب آ گئے ہیں اور گھروں کے آس پاس کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اس لئے پنچایت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ صرف ایک مرتبہ تمام کچرا جنگلاتی زمین پر گڈھا کھود کر دفن کیا جائے ۔ اس کے بعد جو نیا مرکز قائم ہوگا وہاں پر کچرا ٹھکانے لگایا جائےگا۔ مگر یہاں کے لوگ یہ بات سمجھ نہیں پارہے ہیں۔ 

    جب تکرار بڑھ گئی اور ماحول گرم ہوگیا تو پنچایت کے اراکین اور عملہ راستہ تعمیر کرنے کا کام ادھورا چھوڑ کر وہاں سے نکل گئے۔ 

    اس موقع پر پنچایت رکن اور بی جے پی بھٹکل یونٹ کے صدر سبرایا دیواڈیگا، چندرو گونڈا، وجیت شیٹی کے علاوہ مقامی باشندے مشتاق، صادق، واثق، سہیل، جمان اور پنچایت اسٹاف ونائیک اور دیگر افراد موجود تھے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...