بھٹکل میں مذہبی مراکز کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ میں اے ایس پی نے دیا مذہبی لیڈران کو انتباہ : رہنما خطوط پر اگرعمل نہیں ہوا تو لیڈران کے خلاف ہی کی جائے گی قانونی کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th June 2020, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9؍جون (ایس اؤ نیوز) بھٹکل میں مذہبی مراکز کے ذمہ داران کے ساتھ تعلقہ انتظامیہ کے آفسران کی میٹنگ میں اے ایس پی نکھل نے مذہبی لیڈران کو انتباہ دیا کہ اگر سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عملنہیں  کیا گیا   تو مذہبی   لیڈران کے خلاف ہی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ ایس پی نکھل نے یہاں بھٹکل اے کے حافظکا ہال میں مختلف  مذہبی مراکز کے عہدیداران اور لیڈران سمیت بھٹکل کے سرکردہ ذمہ داران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دومہینوں سے عوامی تعاون کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پانے میں جو کامیابی ملی ہے وہ اطمینان بخش ہے۔ لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیتے ہوئے تجارتی معاملات، دکانیں  وغیرہ کھل چکی  ہیں، بازاروں میں لین دین بھی جاری ہوچکا  ہے ، ایسے میں مساجد ، منادر اور چرچ کو بھی عوام کے لئے کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ لیکن  ایسے میں مذہبی مقامات پر انتظامیہ کے عہدیداران اور ذمہ داران کے لئے ضروری ہے کہ  وہ سرکار کی طرف سے جاری  رہنما خطوط پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنائیں ، اس سلسلے میں اگر کوئی کوتاہی ہوتی ہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا طئے ہے۔

سرکاری اصول و ضوابط کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ مسجدوں ، مندروں اور چرچوں میں ماسک پہننا ، طبعی دوری کو برقرار رکھنا ، سانیٹائزیشن ، تھرمل اسکریننگ لازمی ہے۔ اسی طرح ٹائلیٹ کی صفائی پر بھی خاص دھیان دینا ہوگا۔ حاملہ ، 65سالہ عمر سے زائد بزرگ حضرات اور 10سال سے کم عمر والے بچوں کے مذہبی مراکز میں داخلے پر پابندی ہے۔ آئندہ دنوں میں وبائی مرض مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں ذمہ داران ہی اپنے اپنے لوگوں کو سمجھانے کا کام کریں۔ اگر بعد میں کوئی یہ کہتا ہے کہ ہم نے رہنما خطوط کا مطالعہ نہیں کیا  ہمیں بات سمجھ میں نہیں آئی ، اس طرح کے   بہانوں سے قانونی رعایت پانے کی کوشش نہ کریں، کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بھٹکل میں موجودہ حالات رواں رہتے ہیں تو آئندہ لاک ڈاؤن میں مزید ڈھیل دی جائے گی ۔ اس سے قبل ہم سب میں قانون پر عمل آوری کا شعور پیدا ہونا ضروری ہے۔ دوبارہ کورونا پھیلنے کی علامتیں نظر آئیں تو لاک ڈاؤن کا نفاذ مجبوری ہوگی  تو ذمہ داران  اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور کروانے  کی ذمہ داری قبول کریں ۔

ان سے قبل بات کرتےہوئے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے کہاکہ عوام دوری برتتے ہوئے مذہبی مراکز میں داخل ہوں۔ اگر انتظامیہ اس کا انتظام کرتی ہے تو وہ ایک بہترین کام ہوگا۔ تھرمل اسکریننگ ، سانیٹائزیشن وغیرہ کے لئے رضاکاروں کو نامزد کرنے کی صلاح دی۔ تحصیلدار ایس روی چندر، سی پی آئی دیواکروغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔