ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے بھٹکل میں شاندار ریلی؛ مرڈیشور میں اسٹیج شو؛ سینکڑوں طلبا سمیت سرکاری ملازمین اور آفسران کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th March 2019, 9:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  13/مارچ (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا  کی ہدایت پر تعلقہ  انتظامیہ،  بھٹکل تعلقہ پنچایت  اور ڈسٹرکٹ سویپ کمیٹی   کی جانب سے آج بھٹکل میں   عوام الناس میں ووٹ ڈالنے کو یقینی بنانے  کے لئے  ایک شاندار بیداری ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے طلبا و طالبات سمیت معذور افراد، سرکاری ملازمین، آفسرس، خواتین سنگھا کی اراکین، اسکول ٹیچرس، لیکچررس،  ہیڈ ماسٹرس  سمیت کافی لوگوں نے شرکت کی۔ معذور لوگوں نے  تین پہیہ سواریوں پر سوار ہوکر ریلی میں حصہ لیا جبکہ دیگر لوگوں نے پیدل چلتے ہوئے ریلی کو نہایت کامیاب بنایا۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد احمد مُلا نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے انجمن گراونڈ سے ریلی کا آغاز کرایا،  سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اولڈ بس اسٹائنڈ سے  مین روڈ اور نیشنل ہائی وے ہوتے ہوئے شمس الدین سرکل سے  بندر روڈ پر مُڑ کر سونارکیری سے  پولس اسٹیشن روڈ  سے واپس مین روڈ ہوتے ہوئے انجمن میدان میں پہنچی۔ اس موقع پر پورے راستے  مائک کے  ذریعے عوام الناس سے اپیل  کی گئی کہ وہ  انتخابات میں  بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا ووٹ ہرگز ضائع ہونے نہ دیں۔ ریلی میں طلبا و طالبات نے ووٹروں  کو اپنی طرف متوجہ کرانے نعرے بازی بھی کی اور راستوں میں کھڑے لوگوں اور دکانداروں کو پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔ ریلی میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں  بینرس اُٹھا رکھے تھے جس میں ووٹ کی اہمیت پر اور ووٹ ڈالنے کی ضرورت پر پیغامات درج تھے۔

انجمن میدان میں ریلی واپس پہنچنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے  ریلی میں شریک سبھی لوگوں سے عہد لیا کہ وہ تمام  انتخابات کے موقع پر ووٹ ڈالیں گے اور اپنا ووٹ  ضائع نہیں کریں گے، اسی کے ساتھ  ڈائس کے قریب لگے ہوئے بینرس پر  لوگوں کے دستخط بھی لئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیلدار این بی پاٹل،  تعلقہ پنچایت ایکزی کوٹیو آفسر  پربھاکر چکن منے، سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش  سمیت کافی دیگر آفسران بھی موجود تھے۔

شام  4:30 بجے تعلقہ کے مرڈیشور  اُترکنڑا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، ضلع پنچایت اُترکنڑا اور ڈسٹرکٹ سویپ کمیٹی کی جانب سے  پروگرام منعقد کیا گیا اور عوام الناس میں ووٹوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

سب سے پہلے مرڈیشور بیچ پر  ایک بڑا  غبارہ  ہوا میں لہرایا گیا جس پر ووٹروں کو  اپنی حق رائے دہی کا  استعمال کرنے کی اپیل درج تھی۔ مرڈیشور میں منعقدہ پروگرام میں کاروار سے تشریف فرما  اُترکنڑا ضلع پنچایت کے چیف ایکزی کوٹیو آفسر محمد روشن (آئی اے ایس) کے ہاتھوں پروگرام کا آغاز ہوا۔  غبارہ ہوا میں لہرانے کے بعد آر این ایس میٹنگ ہال میں  ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کے تعلق سے دلچسپ ڈرامے کی شکل میں اسٹیج پروگرام منعقد کیا گیا جس میں  مختلف انداز سے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت واضح کی گئی۔ ڈرامہ اور ناچ گانا کے ذریعے  ووٹروں کو اس بات کی بھی تاکید کی گئی کہ ایک ایک ووٹ کتنا  قیمتی ہوتا ہے  اور ایک ایک  ووٹ سے ہی سرکار بنتی اور گرتی بھی ہے۔ عوام الناس کو پیسوں کے لئے کسی پارٹی یا اُمیدوار کو ووٹ نہ ڈالنے کی بھی تاکید کی گئی اور ووٹ کے صحیح استعمال پر زور دیا گیا تاکہ اچھےاور قابل لوگ  منتخب ہو کر آسکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...