بھٹکل: ایس پی کے تبادلے کی افواہوں کو ڈسٹرکٹ انچارج منسڑ نے دی مزید ہوا، کہا؛ افسران کے تبادلے کوئی نئی بات نہیں!

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2022, 11:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) ایماندار افسر کے طورپر مشہور اترکنڑا ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کے تبادلے کی افواہوں کو ہوا دیتےہوئے ضلع نگراں کار وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے کہاکہ افسران کے تبادلے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دراصل ذرائع سے خبریں موصول ہوئی تھیں کہ بعض سیاستدان ضلع کی ایس پی کا تبادلہ کرانے وزیر اعلیٰ سے ملنے گئے تھے۔ مگر جب وزیر کوٹا سری نواس پجاری سے اس تعلق سے پوچھا گیا تو موصوف نے متعلقہ جواب دے کر اس بات کی گویا تصدیق کرلی کہ تبادلہ کوئی نہیں بات نہیں۔ بتایا جارہا تھا کہ ایس پی کی جراتمندانہ کارروائیوں سے بعض مقامی سیاستدان خوش نہیں ہیں اس لئے ان کا تبادلہ کرانے ہر ممکن کوششوں میں لگے ہیں۔

اخبار نویس کے اس مشورے پر کہ ضلع کی ایس پی ایک ایماندار افسر ہے اور غیر قانونی کاروائیوں کو روکنے میں اہم رول ادا کررہی ہیں،اس لئے ان کا تبادلہ نہیں کیا جانا چاہیے، جواب میں

وزیر موصوف نے کہاکہ سرکاری افسران کے تبادلے عام طورپر ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں ہے، سرکاری خدمات پر مامور افسران کسی بھی علاقے میں خدمات انجام دینے کےلئے تیار رہتے ہیں۔ حکومت جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں ان کے تبادلے کرتے رہتی ہے، وزیر موصوف کے مطابق ضلع نگراں کار وزیر تک بدلے جاتے ہیں ایسے میں افسران کا تبادلہ کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ایماندار افسران کی دیگر اضلاع کےلئے بھی مانگ رہتی ہے وقت پر اس کو ترجیح دینی ہوتی ہے۔ شہر بھٹکل میں مندر مہادوار کو لے کر ہونے والے تنازعہ اور اتی کرم عمارات کی انہدامی کے تعلق سے رکن اسمبلی کے بیانات کے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...