بھٹکل سرکاری اسپتال اب کوویڈ وارڈ میں تبدیل؛ اسپتال کے بالمقابل واقع بی سی ایم کی نئی عمارت میں نو ن کوویڈ مریض منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2021, 2:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک بالخصوص بنگلور  میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ  ہورہا ہے، جس کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کورونا کے معاملات بڑھنےکی اطلاعات کے بعد اب بھٹکل تعلقہ سرکار ی اسپتال کو  کوویڈ وارڈ میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کے دیگر نون کوویڈ مریضوں   اسپتال کے بالمقابل ہی واقع   بی سی ایم ہوسٹل کی نئی عمارت   میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کی خدمات  حاصل رہے گی۔

بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کی  موجودگی اور  تعلقہ میڈیکل آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ  کی نگرانی اور قیادت   میں اسپتال  کے مریضوں کو ہوسٹل  کی نئی عمارت میں منتقل کیا گیا، جبکہ سرکاری اسپتال کی پوری عمارت کو  کوویڈ مریضوں کے علاج کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بتایا کہ  فی الحال ہوسٹل والی عمارت جو   حال ہی میں تیار  ہوئی ہے اور اس کا افتتاح ہونا باقی ہے اسی کو عارضی طور پر  اسپتال کے مریضوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ   بھٹکل میں گذشتہ دو تین دنوں سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کے طور پر  سرکاری اسپتال کو کوویڈ وارڈ میں  تبدیل کرکے   کوویڈ مریضوں کو ہر ممکن  علاج اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ابھی سے تیاری  شرو ع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ہوسٹل والی عمارت میں جہاں اب نون کوویڈ مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے، فی الحال تیس بستروں کی سہولت ہے اور ابھی 21 مریضوں کو شفٹ کیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پر مزید 30 بستر لگائے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح سرکاری اسپتال میں فی الحال کوویڈ کے 13 مریضوں کو داخل  کیا گیا ہے، ان میں سے چار مریضوں کی رپورٹ  آج  ہی پوزیٹیو آنے کے بعد داخل ہوئے ہیں  ، دیگر 9  مریض کل اور پرسو سے ایڈمٹ ہیں، اس کےساتھ ساتھ قریب 40  کورونا پوزیٹیو  مریض جن میں کوئی علامات  نہیں پائی جاتی یا کم پائی جاتی ہے،   اپنے اپنے گھروں میں  کورنٹائن  میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں جن لوگوں کو داخل کیا گیا ہے اُنہیں سانس لینے کی تکلیف ہے اور انہیں اکسیجن  فراہم  کی جارہی  ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  بھٹکل سرکاری اسپتال میں اکسیجن  کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

انہوں نے  بتایا کہ سرکاری اسپتال میں پہلے کی طرح تمام سہولیات دستیاب ہیں،  آئی سی یو، لیبرآپریشن ،  سرجری، ہارٹ کا مسئلہ  وغیرہ ہونے پر  سہولیات   پہلے کی ہی طرح جاری رہیں گی، البتہ نون کوویڈ مریضوں کو  جنہیں ڈاکٹروں اور نرسوں کی نگرانی میں رکھنا ہے، اُنہیں  اسی اسپتال کے بالمقابل  واقع ہوسٹل کی نئی عمارت میں  رکھا جائے گا اور ہمارے ڈاکٹرس مریضوں کے علاج   پر پورا دھیان دیں گے اور اپنی نگرانی رکھیں گے۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  نون کوویڈ مریضوں کے ساتھ کوویڈ کے مریضوں کو رکھنے سے    عام مریضوں کو خوف اور خطرہ   لاحق  ہونے کے خدشےکے تحت  اسپتال کو  کوویڈ کے مریضوں کے لئے مختص کرکے   نون کوویڈ مریضوں کے لئے ہوسٹل میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بنگلور کی طرح اب دیگر شہروں میں بھی  کورونا کے معاملات  بڑھ رہے ہیں  اور حالات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں بھی کورونا کے معاملات  بڑھنے کا خدشہ نظر آرہا ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے  ہم  ہر  طرح کی  حالات  سے نپٹنے کے لئے پیشگی طور پر تیار ی کررہے ہیں۔

بھٹکل کے مسلمان  کوویڈ ٹیکہ  لینے کے معاملے میں پیچھے:    اخبارنویسوں سے گفتگو کے دوران  بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہا کہ بھٹکل  کے مسلمان  کوویڈ ٹیکہ لینے کے معاملے میں پیچھے ہیں،  تمام کمیونٹی کے لوگ ٹیکہ لے رہے ہیں، چھوٹے چھوٹے دیہاتوں سے لوگ  آرہے ہیں  مگر مسلمان  پتہ نہیں کیوں ٹیکہ لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں، انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ تنظیم صدر اور میونسپل صدر سمیت بعض سماجی کارکنان نے ٹیکہ لے کر عوام کو اچھا پیغام دیا ہے، لیکن اس کے باوجود  عام مسلمان ٹیکہ لینے کے لئے نہیں آرہے ہیں ۔  انہوں نے بھٹکل کے اداروں پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں میں بیداری پیدا کریں اور عام لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی طرف مائل کریں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...