بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں طلبا کے بھگواشال پہن کر آنے کے معاملہ پر اے سی منجوناتھ کی صدارت میں میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2017, 9:20 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/فروری    (ایس او نیوز)بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں خاتون لکچرر کے برقعہ پہننے پر اعتراض جتاتے ہوئے کالج کے کچھ  طلبا  گذشتہ چار دنوں سے بھگواشال کندھوں پر ڈال کر کلاسس اٹینڈ کررہے ہیں، اس معاملے پر  آج جمعرات کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ کی صدارت میں لکچررس اور طلبا کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی ۔

میٹنگ میں کچھ طلبا نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ  کالج کی مسلم خاتون لکچررس برقعہ  کو دینی روایت قرار دے رہی ہیں، تو ہم بھگوا شال اور لنگی پہن کراپنے  دھرم اور روایت پر عمل کررہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ کالج میں کسی بھی طرح کا کوئی ڈریس کوڈ نہیں ہے، یہاں اگر خواتین لیکچرر برقعہ پہن کر آتی ہیں تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسی طرح طلبا اگر بھگوا شال پہن کر آنا چاہتے ہیں تو وہ بھگوا شال پہن کر آسکتے ہیں۔ اس موقع پر موجود بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیوکمار نے بتایا کہ کالج لیکچررس اور طلبا اپنی پسند کے لباس پہن کرآئیں، مگر کسی کو پریشان نہ کریں یا کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں، اگر کوئی اپنی حد سے باہر جائے گا یا کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہاتھ کوشش کرے گا تو پھر پولس اُن کے خلاف سختی کے ساتھ نپٹے گی۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کالج پرنسپال منجولا کے پی نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ڈریس کوڈ کے تعلق سے کالج کی انتظامیہ کی طرف سے اُنہیں کسی بھی طرح کی ہدایت نہیں دی گئی ہے یا کوئی سرکولر موصول نہیں ہوا ہے، کچھ طلبا کی جانب سے بھگوا شال پہن کر کالج آنے کو دیکھتے ہوئے سنیچر کو بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی صدارت میں کالج بورڈ کی میٹنگ رکھی گئی ہے، توقع ہے کہ میٹنگ میں  جب تک کوئی مناسب فیصلہ نہیں لیتی ہے تب تک لکچررس اور طلبا اپنی من پسند کا لباس پہن کر آسکتے ہیں۔ سی پی آئی سریش نایک، ایس آئی کوڈگونٹی ، ایس آئی بھیم سنگھ لمانی ، نچل مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ڈی بی نائک ، ایم آر نائک وغیرہ موجود تھے۔

 اس دوران برقعہ پہننے والی مسلم خاتون لکچررس نے ساحل آن لائن کو بتایاکہ ہم گھر سے جب نکلتے ہیں تو برقعہ پہن کر کالج پہنچتے ہیں، لیکن کالج کے کلاس روم کی پڑھائی کے دوران اسکارف پہن کر پڑھاتے ہیں، خاتون لکچرر نے سوال کیا کہ اگر اس کی مخالفت کی جاتی ہے تو ہم کیا کریں ؟ مسلم خاتون لیکچررس کے مطابق جو لڑکے شال اوڑھ کر کالج پہنچ رہے ہیں اُن میں اکثر لڑکے اس کالج کے نہیں ہیں۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کالج کی دیگر لیکچروں نے بتایا کہ اُنہیں مسلم لیکچررس کے برقعہ پہن کر کالج آنے سے کوئی تکلیف نہیں ہیں، ہمارا کام بچوں کو پڑھانا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کچھ لڑکوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دھمکی دی ہے کہ کالج میں اگر ڈریس کوڈ نہیں ہے اور اگر برقعہ پہن کر آنے سے مسلم لیکچررس کو نہیں روکا جارہا ہے تو وہ انڈر وئیر پہن کر کالج آئیں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...