بھٹکل بی کام فائنل کے طلبا کا لیپ ٹاپ کا مطالبہ لے کررکن اسمبلی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st January 2020, 8:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍جنوری(ایس اؤ نیوز)بی کام سال اول کے طلبا میں لیپ ٹاپ  تقسیم کئے جارہےہیں، اس منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے بی کام فائنل کے طلبا کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا مطالبہ لےکر بھٹکل سرکاری ڈگری کالج بی کام فائنل کے طلبا نے جمعرات کو رکن اسمبلی کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں طلبا نے مانگ کی ہے کہ ہم پچھلے تین برسوں سے لیپ ٹاپ کے انتظارمیں ہیں، ابھی تک ہمیں نہیں دیا گیا ہے،  طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جولیپ ٹاپ سال اول کے طلبا کو منظور ہوئے ہیں وہی انہیں  مہیا کئے جائیں۔ اس کے بعد اگر  لیپ ٹاپ  پھر  منظور ہوتے ہیں وہ  سال اول میں زیر تعلیم کو  دیا جائے، میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ اسی اصول کے مطابق ریاست کے دیگر مقامات پر عمل کیا جارہاہے، وہی بھٹکل میں بھی نافذ کیا جائے۔

میمورنڈم وصول کرنے کے بعد رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہاکہ اس سلسلے میں افسران سے بات چیت کرنے  کے بعدوہ مناسب  کارروائی کریں گے۔  بی کام کے طلبا راجیو نائک، بے بی موگیر، دیپیکا گونڈ، ودیا گونڈ، سومیا شری نائک، ونوتا نائک ، پشپا دیواڑیگا، شانتلا کھاروی ، چیتن وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...