بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں خون عطیہ کیمپ کاانعقاد : خون کا عطیہ صحت مندی کی علامت ہے ؛ساجد ملا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2019, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)جسمانی دولت رکھنے والے کالج طلباکاخون عطیہ کرنا مفید ہے۔ مستقبل کی صحت مندی ، خوشی کے لئے خون کا  عطیہ کرناصحت مندی کی علامت ہے۔ کالج طلبا اس طرف خاص توجہ دینےکی بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے اپیل کی۔

وہ یہاں سرکاری ڈگری کالج بھٹکل  میں سال 2019-2020کے ثقافتی پروگرام ، کھیل مقابلے ، یوتھ ریڈ کراس شاخ اور این ایس ایس اور کالج کے صحن میں منعقدہ خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ عمرگھٹتی رہتی  ہے، جسم اور صحت کوبہتر رکھنے کے لئے خون کا عطیہ دیں تو متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے۔شرالی جنتاودیالیا کے پرنسپا ل اے بی رام رتھ نے کہاکہ طلبا کو نصابی کتب کے ساتھ عملی سائنس کا تجربہ رکھنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر وینا اور کالج بورڈ کے ایم آر نائک نے اپنے خیالات اظہار کیا۔ کالج پرنسپال سید دستگیر ہلیال نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ، ڈاکٹر پانڈورنگا نایک، بلدیہ ممبر راگھویندر شیٹھ، میڈیکل ایجوکیشن آفیسر ایریا دیواڑیگا، ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ، بھٹکل جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رام چندرکنی ، رمیش کھاروی ، منجوناتھ کھاروی ، راجیش نائک ، شیوانی شانتارام، روی نائک جالی، فریندس جم کے وینکٹیش نائک، وویک بھٹ، راجیش مہالے وغیرہ موجود تھے۔ آئی کیو سی کی ناظمہ ڈاکٹر بھاگیرتھی نائک نے افتتاحی کلمات پیش کیں۔ یوتھ ریڈ کراس کے ناظم پروفیسر نرسپا کے سی نے استقبال کیا۔ پریما نے نظامت کی، نیتراوتی نائک نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔