بھٹکل : گڈلک روڈ کی درستی و نئے تارکول بچھانے کا مطالبہ لے کر علاقائی عوام کا رکن اسمبلی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 7:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)جالی پٹن پنچایت حدود کے گڈلک روڈ اور ہندو کالونی کراس کی سڑک برباد ہونے جانے پر اس کی دوبار ہ درستی اور تارکول بچھانے کا مطالبہ لے کر بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک کو علاقے کے عوام نے میمورنڈم سونپا۔

رکن اسمبلی کو دئیے گئے میمورنڈم میں  منگ کی گئی ہے کہ گڈلک اور ہندو کالونی کی روڈ پوری طرح برباد ہوگئی ہے، سڑک کی تارکول نکل گئی ہے جہاں تہاں گڑھے ہوگئے ہیں، جس کے نیتجےمیں راہ گیروں اور سواریوں کو گزرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک کی خستہ حالت اور گڑھے بائک سواروں کے لئے حادثے کو جگہ دے رہےہیں، قریب 700میٹر لمبی سڑک اور سڑک سے متصل اندرونی نالیاں بھی خراب ہوگئی ہیں، بارش کے موسم میں پانی بھر جانے سے بچوں اور بڑھوں سمیت سواریوں کا گزرنا مشکل ہوجاتاہے۔ ان وجوہات کوسامنے رکھتےہوئے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ سڑک کی درستی کرتے ہوئے دوبارہ تارکول بچھائیں اور عوام کے لئے راحت پہنچائیں۔ اس موقع پر مسعود شینگیری ، فروا ایم جے ،ریحان اسر مٹا، معاویہ ، محمد مقبول وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔