بھٹکل ’گونڈا قبیلے ‘ کی ذات سرٹفکیٹ جاری کرنے پر تنازعہ۔ اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر میں میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،26؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں بسنے والے ’گونڈا قبیلے ‘ سے متعلقہ افراد کو ’درج فہرست قبیلہ‘ کی سرٹفکیٹ جاری کرنے میں رکاوٹ  اور  ’گرام وکلیگا‘ طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادغیر  مجاز طریقے سے اس قسم کے سرٹفکیٹ حاصل کرنے کا تنازعہ حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں  درج فہرست طبقات کے  نمائندے اور محکمہ جاتی افسران شریک ہوئے۔

میٹنگ کے دوران گونڈا سماج کی نمائندگی کررہی منگلا گونڈا نے الزام لگایا کہ ہمیں ذات سرٹفکیٹ اور آر ڈی نمبر نہیں دیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ انصاف کیا جانا چاہیے، کیونکہ ہم ہی بنیادی طور پر ’درج فہرست قبائل‘ میں شامل ہیں۔دلت نمائندے نارائن شیرور نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں ’گرام وکلیگا‘ طبقے کے افراد اپنے اسکول داخلے اور دیگر کاغذات میں ترمیم کرکے اپنے آپ کو ’درج فہرست قبائل‘ میں شامل بتاتے ہوئے ’ذات سرٹفکیٹ ‘ حاصل کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے گونڈا طبقات کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔

اس میٹنگ میں موجود سماج کلیان محکمہ کی  ڈپٹی ڈائریکٹر گیتا ہیگڈے نے اس بات کی توثیق کی کہ بھٹکل تعلقہ میں بہت سے لوگ اسکول کے اندراجات میں موجود ’گرام وکلیگا‘ میں ترمیم کرواتے ہیں۔ حالانکہ اس طرح ترمیم کرنے کے اختیارات اسکول ہیڈماسٹر کو نہیں ہوتے لیکن ایسا ہورہا ہے۔تحصیلدار روی چندرا نے اس تعلق سے تحقیقات کرکے مناسب اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ کونار گرام کے نامدھاری سماج کے  یووا لیڈر گنپتی نائک، منجو ناتھ نائک وغیرہ نے ایک میمورنڈم اسسٹنٹ کمشنر کو دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’گرام وکلیگا‘ طبقے سے تعلق رکھنے والے بعض افراد جھوٹے دستاویزات تیار کرکے اپنے آپ کو ’درج فہرست گونڈا‘ قبیلے سے ثابت کرتے ہیں اور ’ذات سرٹفکیٹ‘ کے ذریعے سرکار ی سہولتیں حاصل کرتے ہیں۔ اس لئے  ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...