بھٹکل کی  سماح برماور نے ایم بی بی ایس (اول) میں مینگلور کالج میں کیا ٹاپ ؛ یونیورسٹی سطح پر ملا چوتھا رینک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2020, 1:14 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:19؍فروری(ایس اؤ نیوز) راجیوگاندھی میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ رواں سال کے ایم بی بی ایس کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد بھٹکل کی  سماح  بنت ناصر برماور نے ایم بی بی ایس سال اول میں شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اپنی کالج میں اول رینک اور پوری یونیورسٹی میں  چوتھا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے  منگلورو کی شری نواس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سنٹر سے  تعلیم  حاصل کی تھی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل کی سماح بنت ناصر برماور نے ایم بی بی ایس سال اول میں پوری یونیورسٹی میں  چوتھا رینک حاصل کیا ہے ، اگر شعبہ جات کا جائزہ لیں  تو انہوں نے  اناٹومی  میں یونیورسٹی سطح پر 9واں رینک  ،بائیو کیمسٹری میں چوتھا رینک اور ای این ٹی  میں 8واں رینک  حاصل کرتےہوئے پورے بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔

سماح نے بھٹکل انجمن گرلز ہائی اسکول سے ایس ایس ایل سی مکمل  کرتے ہوئے 96  فیصد مارکس کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی تھی، جبکہ انہوں نے  انجمن پرے یونیورسٹی کالج فور ویمن (شعبہ سائنس)  میں اپنا پی یوسی مکمل کرتے ہوئے  96.33  فیصد مارکس کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کی تھی، یاد رہے کہ پی یو سی دوم میں سماح نے حساب اور کیمسٹری میں سو میں سو مارکس حاصل کئے تھے۔سماح کے والد جناب ناصر برماور نے بتایا کہ  ان کی دُختر ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد اب بنگلور کے بورنگ اسپتال میں انٹرشپ کررہی ہیں۔

سماح کی بہترین کامیابی پر بھٹکل کے مختلف اداروں کی جانب سے مبارکبادی کے پیغامات  جاری ہیں، قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن،  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ،قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز اور جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت اداروں کے دیگر اراکین  کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ادارہ ساحل آن لائن کی جانب سے بھی انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...