بھٹکل:جنگلاتی زمین کے قبضہ داروں کو حقوق دلانے میں قانون ناکام ہوگیا ہے۔اتی کرم داروں کی بلاوجہ ہراسانی بند کی جائے۔ رویندرا نائک کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/دسمبر(ایس او نیوز) جنگلاتی زمین پر قبضہ داروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی کمیٹی صدر رویندرا نائک نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں اتی کرم داروں کو محکمہ جنگلات کے افسران بلاوجہ اور مسلسل ہراساں کررہے ہیں۔ اس لئے سنیچر کے دن وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کی ہوناور آمد کے موقع پر ضلع کے اراکین اسمبلی یہ مسئلہ ان کے علم میں لائیں اور ہراسانی کا سلسلہ بند کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگلاتی حقوق قانون کے تحت درخواستیں دینے کے باوجود بعض علاقوں میں محکمہ جنگلات کے افسران لوگوں کو پریشان کررہے ہیں۔ کمزور گھروں کی مرمت کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔جو پرانے مکانات گر گئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جارہا ہے۔حالانکہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے دوران واضح کیا تھا کہ جنگلاتی زمین پر قبضہ داروں کو کسی طرح بھی پریشان نہ کیا جائے۔ جو مکانات گر گئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اور قبضہ داروں کے مسائل کو انسانیت کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ لیکن اس کے باوجود ضلع شمالی کینرا میں محکمہ جنگلات کے افسران کی طرف سے بعض مقامات پر ہراسانی برابر جاری ہے۔اس لئے حکومت کوچاہیے جلد سے جلد قانونی طور پر قبضہ داروں کو راحت پہنچائی جائے اور ان کی درخواستوں کو منظوری دیتے ہوئے ان کے حقوق انہیں فراہم کیے جائیں۔رویندارا نائک نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں 85,557 قبضہ داروں نے اپنی زمین کی منظوری کے لئے درخواستیں دی تھیں ان میں سے 74,220 درخواستیں (%74.34) نامنظور کی گئی ہیں۔اس لئے ضلع کے اراکین اسمبلی کو اس طرف توجہ دینی چاہیے اور حکومت کو اپنی پالیسی قبضہ داروں کے مفاد میں ترتیب دے کر اسے واضح کردینا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...