بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ سمیت ریاست کے 8ماہی گیربندرگاہوں کی صفائی کےلئے ریاستی حکومت کی جانب سے  200کروڑروپیوں کی توثیق: ابتدائی کاموں  کےلئے 20کروڑروپئے منظور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st May 2022, 8:37 PM | ساحلی خبریں |
 
 

کاروار :21؍مئی  (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے 5ماہی گیر بندرگاہ سمیت ریاست کے کل 8ماہی گیر بندرگاہوں کی صفائی کے لئے ریاستی حکومت نے 200کروڑ روپئے امداد کا اعلان کیا ہے جس میں سے 20کروڑروپئے ابتدائی کام کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔

اترکنڑا ضلع کے بھٹکل کے ماوین کوروے ، ہوناور کے کاسرکوڈ، تڈدی، آمدلی اور کاروار ماہی گیربندرگاہوں کی صفائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ منگلورو، اُڈپی اور گنگولی کے ماہی گیر بندرگاہوں کےکیچڑوغیرہ کو صاف کرنے کا منصوبہ تشکیل دیاگیاہے۔ فی بندرگاہ کی صفائی کےلئے 25کروڑ روپئے کےمطابق کل 200کروڑروپیوں کو انتظامی منظوری مل چکی ہے۔ ریاستی حکومت ابتدائی کاموں کے لئے فی بندرگاہ 2.5کروڑروپئے منظور کئے ہیں۔محکمہ کی جانب سے  ٹینڈر سمیت دیگر ضروری کاموں کی شروعات ہو چکی  ہے۔ ریاست کے 8بندرگاہوں کا پہلے مرحلے میں باتھی میاٹرک سروے  سمیت ڈریجنگ کی جائے گی۔ جس کے لئے بھی ابتدائی رقم منظور کی گئی ہے۔

متعلقہ بندرگاہوں پر کیچڑ اور کچرا جمع ہونے کی وجہ سے ماہی گیر کشتیوں کو لنگرانداز کرنے اور بوٹوں کوباہر نکالنے میں دشواری محسوس کررہے  ہیں ے۔ بندرگاہ پر کیچڑجمع ہونے کی وجہ سے بعض دفعہ ایک کشتی سے دوسری کشتی میں جانے کے دوران ماہی گیر توازن کھو کر نیچے گرنے کی صورت میں وہ  کیچڑمیں پھنس کر اپنی  جان گنوانے کاخطرہ بھی بنا رہتاہے۔ پانی کی سطح کم ہوگئی تو ماہی گیر کشتیوں کے نیچے کا حصہ کیچڑکی وجہ سے خراب ہونے کا خدشہ رہتاہے۔ اور بعض مرتبہ کشتیوں کو مچھلی شکار کےلئے نکالنا بھی مشکل ہوجاتاہے۔ انہی وجوہات کی بناپر ماہی گیر بندرگاہوں کی صفائی کا منصوبہ تشکیل دیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ چند دن قبل بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ پر تین ماہی گیر کشتیاں کیچڑ میں پھنس کر پلٹ جانے سے قریب 15لاکھ روپیوں کانقصان ہواتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔