بھٹکل بحرۂ عرب کے طوفان میں پھنسی ماہی گیر کشتی بحفاظت پہنچ گئی بندرگاہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th October 2019, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) مچھلی شکار کے لئے سمندر میں اُتری  ایک ماہی گیر کشتی بھٹکل بندرگاہ کی طرف لوٹنے کے دوران طوفانی لہروں کی لپیٹ میں آکر خطرےمیں پھنس گئی تھی مگر  کافی کوششوں کے بعد واپس  بندرگاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، یہ واقعہ جمعرات کو  پیش آیا ۔

منگلورو کی’ گرین سلور ‘نامی بوٹ سمند رمیں مچھلی شکار کے دوران زبردست سمندری  طوفان کا خطرہ محسوس کرتےہوئے بھٹکل بندرگاہ کا رخ کرنے لگی،  مگر اس دوران دیپ استھمب پہاڑ کے قریب کشتی کئی بار پلٹنے کے قریب ہوگئی۔ البتہ  کشتی پر  سوار ماہی گیروں کی مسلسل کوششوں  کے نتیجےمیں کشتی بحفاظت پارلگ گئی۔

بحر عرب میں اگلے 48 گھنٹوں تک طوفان کا اندیشہ ظاہر کئے جانے کی  وجہ سے ماہی گیروں کو  سمندر میں نہ  اترنے  کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...