بھٹکل: کورونا لاک ڈاون کے بعد کالجس کھل گئیں لیکن طلبہ الجھن میں مبتلا؛ لیکچررس کے لئے بھی کوویڈ ٹیسٹ ضروری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2020, 12:28 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 17 نومبر (ایس او نیوز) آٹھ ماہ تک کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے  بند آج ڈگری   کالجس کو کھولنے کی اجازت دی گئی، مگر تعلقہ کے  کالجوں میں زیادہ تر طلبہ  غیر حاضر رہے۔ بعض کالجوں میں لیکچررس  طلبہ کا انتظار کرتے ہوئے پائے گئے، مگر طلبہ نے کالج کا رُخ نہیں کیا۔

بھٹکل کے سدھارتھ ڈگری کالج  میں منگل کو 75 طلبہ کلاسس میں شریک ہوئے تو اُدھر مرڈیشور آر این ایس کالج میں 50 فیصد سے زیادہ  طلبہ حاضر نہ ہوسکے۔ بھٹکل کے شری گروسدھیندرا   کالج میں گنتی کے چند طلبہ حاضر ہوئے اور طلبہ کی کمی کو دیکھتے ہوئے کلاسس شروع نہ کرنے پر  واپس بھی چلے گئے، انجمن کالج اور سرکاری ڈگری کالج کا حال اس سے بھی برا رہا اور یہاں بھی کلاسس شروع نہیں کئے جاسکے۔

سرکاری حکمنامہ کے تحت کالج کے لیکچررس کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانا ضروری قرار دیا گیا تھا اس بناء  پر کالج کے احاطے میں ہی ان کے لئے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کوویڈ ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا تھا، اسی طرح والدین کی اجازت سے کالج میں کلاسس میں حاضری کے لئے  طلبہ کا بھی ٹیسٹ کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے، جس کے لئے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کوویڈ ٹیسٹ کرانے کا انتظام ہے۔ کوویڈ ٹیسٹ کے لئے سرکاری اسپتال میں بھی انتظام کیا گیا ہے اور طلبہ اسپتال جاکر بھی اپنا ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

سننے میں آیا ہے کہ  بعض طلبہ اس خوف سے کالج میں حاضر نہیں ہوئے کہ  اگر اُن کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا تو کیا ہوگا، لیکن   طلبہ کو بیدار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی   ہے کہ اگر رپورٹ پوزیٹیو بھی آتی ہے تو انہیں ڈرنے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ  کوئی علامات نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے گھر پر ہی  کچھ دن  الگ تھلگ رہ سکتے ہیں۔ انہیں کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں کرایا جائے گا۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدار ایس روی چندرا نے بتایا کہ  حکومت کی گائیڈلائنس کے مطابق ڈگری کالج کے آخری سال کے طلبہ کے لئے کلاسس شروع کئے گئے ہیں اور کورونا پر قابو پانے کے لئے کوویڈ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ضروری پیشگی اقدامات بھی اُٹھائے گئے ہیں جس کے تحت  کلاسس میں دوائیوں کا چھڑکاو سمیت چہرے پر ماسک اور کلاسس میں سماجی دوری بنائے رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تحصیلدار نے والدین سے درخواست کی کہ وہ بلا خوف اپنے بچوں کو کلاسس میں  شریک کرائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...