بھٹکل: ایک مقامی چینل کی طرف سے شکایت پر تعلقہ اسپتال کی ڈاکٹر کے خلاف داخل ہوئی ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 3:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،25؍جولائی (ایس او نیوز) ایک مقامی ٹی وی نیوز چینل کے ایڈیٹر کی شکایت پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بھٹکل تعلقہ اسپتال کی ایک ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر شنکر نائک کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس نے 29مارچ 2020کو تعلقہ اسپتال کی کی ڈاکٹر سویتا سےٹیلی فون پر کووِڈ معاملات کی جا نکاری حاصل کرکے اس کو نشر کیا تھا۔ اس معاملے پر ڈاکٹر سویتا کو اعتراض ہواتو انہوں نے شنکر نائک کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں طلب کرکے ڈی ایس پی اور سرکل پولیس انسپکٹر کی موجود گی میں نازیبا الفاظ میں ڈانٹ ڈپٹ کی۔ اور پھر غیر قانونی طور اس بات چیت کی ریکارڈنگ کرکے اس کو سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا۔

شنکر نائک کا کہناہے کہ ڈاکٹر کی اس حرکت سے اس کی عزت اور وقار کو ٹھیس پہنچی ہے اور ڈاکٹر نے  اس  کو رسوا کرنے کی کوشش  کی ہے۔ اس ضمن میں شنکر نائک نے بھٹکل عدالت میں ایک پرائیویٹ کمپلینٹ داخل کی تھی۔ عدالت نے اس شکایت کو قبول کرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعات 504,506اور 505(b)کے تحت متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کیس درج کرلیا گیاہے۔ پولیس تحقیقات کے بعدپورے معاملے کی سچائی سامنے آنے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...