منی پال اسپتال میں ایڈمٹ بھٹکل کی خاتون کو کینسر کے علاج کے لئے مالی مدد کی ضرورت؛ صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل
بھٹکل 26 ستمبر(ایس او نیوز) بھٹکل کی ایک 59 سالہ خاتون جسےپھیپھڑوں کے کینسر اور برین ٹیومر کی وجہ سے کستوربا میڈیکل کالج (KMC) اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، علاج کے لئے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اُس کے گھر والوں نے صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
کستوربا کے ڈپارٹمنٹ آف ریڈیوتھیراپی اینڈ اینکولوجی کی ڈاکٹر انوشا ریڈی نے بتایا کہ بی بی میمونہ نامی اس خاتون کو پھیپھڑوں کے کینسر سمیت برین کا بھی علاج کرانا ہے جس کے لئے قریب تین لاکھ روپیوں کا خرچہ آئے گا۔
صاحب خیر حضرات اگر اس تعلق سے اس خاتون کے علاج کے لئے مالی امداد فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ساحل آن لائن کے مینجر مبشر حُسین ہلارے سے موبائل نمبر 9972818849 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
اگر کوئی راست اُن کے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرانا چاہتے ہوں تو ان کی بیٹی کے اکاونٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔ تفصیلات اس طرح ہیں
A/c Name: Bibi Zakiya Kamal Basha
Corporation Bank, Bhatkal Branch
A/C No.: 520101253051704
IFSC Code: CORP0000146