بھٹکل تعلقہ کے کسان جنگلی سوروں کی بھاگ دوڑ سے حیران پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2019, 7:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:09؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ بھر میں جنگلی سوروں کے قہر سے کسان حیران پریشان ہیں، کھیتوں  میں کسانوں کی محنت سے  سرسبز و شاداب زمینات پر کھڑی دھان کی فصل کو جنگلی سوروں نے برباد کرنے سے کسان آسمان کی طرف نظر اُٹھائے ہوئے ہیں۔

جالی پنچایت حدود کے ہرلی علاقے میں گزشتہ دو مہینوں سے جنگلی سور گروپ کی شکل میں کھیتوں میں گھس کر بربادی مچاتے رہے ہیں، کھیتوں کے اطراف لگائی گئی باڑ وغیرہ نکل گئی ہے، سورکی بھاگ دوڑ سے فصلیں کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں  جس کے نتیجے میں دھان کی فصل جانے دیجیے جانوروں کے لئے چارہ کاٹنا بھی محال ہوگیا ہے۔ جنگلی سوروں کو ڈرانے کے لئے کسانوں نے اپنے کھیتوں میں نصب کئے صدائی آلات کی آواز سے سور ڈرتے ہی نہیں، بھاگ جاتے ہی نہیں تو کسان دوسری کوئی تدبیر نہ سوجھنے سے   سرپکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کسانوں سے جنگلی سوروں کو بھگانے کے لئے فاریسٹ افسران کو کئی مرتبہ درخواست دینے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے۔ تعلقہ انتظامیہ کم سے کم اب تو ان کی مدد کے لئے غورکرنالازمی ہوجاتاہے۔ اسی طرح کسانوں نےمطالبہ کیا ہےکہ عوامی نمائندے اور افسران اس طرف توجہ دے کر کوئی تدبیر ڈھونڈیں اور کسانوں سے زیادہ حالیہ برسوں میں کم ہوتی زرعی زمین کے تحفظ کو لےکر کوئی انتظام کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔