بھٹکل: سانپ کاٹنے سے کسان ہلاک
بھٹکل :8/ اگست (ایس اؤ نیوز) کھیت میں کام کرنےکے دوران سانپ کاٹنے سے ایک کسان علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونےکا واقعہ بینگرے کے سومینمنے میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کسان کی شناخت منجیا ماستی دیواڑیگا(65)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گذشتہ اتوار کو منجیا جب کھیت میں کام کررہے تھے تو اسی دوران انہیں سانپ کاٹ لیا۔ بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں زائد علاج کے لئے اُڈپی کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں علاج کارگرنہیں ہونے سے ان کی موت ہوئی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی اور 5بچے ہیں۔ مرڈیشورپولس تھانے میں کیس درج ہواہے جانچ جاری ہے۔