بھٹکل کے کئی ایک اداروں سے منسلک اور ساحل آن لائن کے پہلے نائب چیرمین سعید دامودی دبئی میں چل بسے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th January 2021, 4:15 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 3/ جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے کئی ایک اداروں سے منسلک  اور ساحل میڈیا اینڈپبلیشنگ سوسائٹی  کے پہلے نائب چیرمین جناب سعید حُسین دامودی  (89)  اتوار دوپہر دبئی میں  انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ 

موصوف کچھ دنوں سے بے حد کمزوری محسوس کررہے تھے ، جب طبیعت زیادہ بگڑی تو  جانچ کےلئے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ  قریبی اسپتال کےلئے  کار پر سوار ہوئے، مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی  موت کا فرشتہ  آپہنچا اور  پل بھر میں  اپنے خالق حقیقی کے بلاوے پر لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کے چار بیٹے اور چھ بیٹیوں میں ایک بیٹا   بچپن میں ہی  انتقال کرچکا ہے ۔

راشد اسپتال سے کاغذی کاروائیوں کے بعد میت پیر  صبح  نو تا دس بجے تک لواحقین کے حوالے کرنے کی توقع ہے اور میت ملتے ہی پیر  صبح کو ہی دبئی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

مرحوم کے فرزند عبدالخالق دامودی  کے مطابق  ان کے والد  سعید دامودی صاحب ہندوستان کے مشہور  محقق اور مفسر قرآن مولانا عبدالماجد دریابادی  سے بے حد متاثر تھے، یہی وجہ ہے کہ  انہوں نے قریب  1962 میں ماجیدی اسٹورس کے نام سے  پہلے پہل  اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ گلف کی سرزمین پر پہلے پہل قدم رکھنے والوں میں شامل مرحوم سعید صاحب نے بعد میں النوائط ٹریڈرس کے نام سے تجارت شروع کی تھی جو بے حد کامیاب رہی۔

دبئی میں  قریب 1972 میں جب نوائط اسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا تو اُس وقت موصوف بھی نہایت نہایت پیش پیش تھے، بعد میں 1977 میں بھٹکل مسلم جماعت دبئی کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ  جناب سعید حُسین دامودی نے مرحوم صدیق جعفری صاحب اور دیگر رفقاء کے تعاون سے دبئی جماعت کی بنیاد ڈالی تھی اور ایک عرصہ تک  آپ صدارت کے عہدہ پر فائز رہے تھے۔ چونکہ  دبئی کے تاجروں سے آپ کے کافی اچھے روابط  تھے،  یہی وجہ ہے کہ موصوف  نے اپنے توسط سے  قوم کے بے شمار افراد  کی تلاش معاش میں مدد کی اور کئی افراد کو کاروبار کی نئی راہیں بھی دکھائیں۔ان روابط کی وجہ سے آپ نے  ملک و وطن کے قومی و ملی اداروں کے لئے  مالیات کی  فراہمی میں بھی بڑا اہم رول ادا کیا، آپ  انجمن  حامئی مسلمین بھٹکل کے ساتھ ساتھ  دبئی جماعت کے بھی  سرپرست تھے,، آپ بھٹکل کے عظیم دینی درسگاہ   جامعہ اسلامیہ کے رکن شوریٰ بھی تھے جبکہ  آپ  جامعات الصالحات اور علی میاں اسلامک  اکیڈمی کے ٹرسٹیان میں سے تھے۔ 

سن 2006 میں جب پہلی مرتبہ ساحل آن لائن کی  کمیٹی ترتیب دی گئی تھی   تو آپ  اس کمیٹی کے نائب چیرمین منتخب ہوئے تھے، آپ چاہتے تھے کہ بھٹکل کے نوجوان بھی میڈیا کے میدان میں آگے آئیں اور قوم وملت کی باگ دوڑ سنبھالیں، آخری وقت تک ساحل آن لائن سے لگاو رہا ،جب بھی   بھٹکل تشریف آوری ہوتی،    ساحل آن لائن دفتر پہنچ کر بھٹکل سمیت ملک بھر کے حالات سے واقفیت حاصل کرتے تھے اور  نوجوانوں کو قوم و ملت کی بہتری کے لئے کام کرنے کی تلقین کرتے تھے۔

بھٹکل خلیفہ محلہ کے ایک معزز گھرانے میں  انکھیں کھولنے والے جناب  سعید دامودی نے ابتدائی تعلیم سرکاری اسکول سے حاصل کی تھی، پھر انجمن اسکول سے پانچویں  اورممبئی کے ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ بعد میں ممبئی کے ہی ایک کالج سے  شعبہ  کامرس   میں  ڈپلوما مکمل کیا،  تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرست  ڈی اے اسماعیل کے کاروبار سے آپ   منسلک ہوئے اور  تجارت کا بھرپور  تجربہ حاصل کرتےہوئے ممبئی سے ہی  گلف کے تاجروں سے اچھے روابط قائم کئے ۔ چند سال بعد ممبئی میں ہی ابو بہار کے نام سے کاروبار بھی شروع کیا پھر  1962 میں دبئی تشریف لائے ۔

آپ کے انتقال کی خبر ملتے ہی دبئی میں مقیم بھٹکل کے کافی احباب اسپتال پہنچے اور    میت کا آخری دیدار کیا ۔ بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے صدر جناب محمد اشفاق سعدا سمیت جماعت کے کافی دیگر ذمہ داران نے بھی اسپتال پہنچ کر گھروالوں سے تعزیت کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اللہ رب العزت موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے  اور ان کی بھرپور مغفرت فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔۔ اٰمین۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...