بھٹکل میں ہزاروں روپئے مالیت کی دیسی شراب ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th April 2019, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:09؍اپریل(ایس او نیوز)بھٹکل ایکسائز محکمہ کے افسران نے منگل کی صبح تعلقہ کے مختلف مقامات پر چھاپہ  ماری کرتےہوئے ہزاروں روپئے  مالیت کی غیرقانونی دیسی شراب ضبط کرلیا ہے۔

منگل کی صبح ایکسائز افسران نے تعلقہ کے کونار گرام پنچایت حدود کے ہڈیل سبَّتی فاریسٹ علاقے میں چھاپہ مار کر ہزاروں روپئے کی دیسی شراب ضبط کرلینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء  میں 39000لیٹر دیسی شراب اور 90000لیٹر کچی شراب شامل ہے جس کی قیمت 18150روپئے اندازا کی گئی ہے۔ ملزم فرار بتائے گئے  ہیں جن کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری رہنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ ایکسائز انسپکٹر سیما، عملہ چندر شیکھر ، نارائن ، مہادیو ، ناگیش ، ناگراج کارروائی میں شریک تھے۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ایکسا ئز محکمہ کے افسران مختلف دیسی شراب کے اڈوں پر لگاتار چھاپہ ماری کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔