بھٹکل :ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں ہی روایت سے زائد بارش درج :امسال بھی 5000ملی میٹر سے زیادہ بارش کے امکانات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2021, 7:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 13؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کا چراپونجی کہلانے والے بھٹکل میں امسال  اب تک ہوئی بارش کی پیمائش کی جائے تو پتہ چلتاہے کہ  روایت سے4172.1 ملی میٹر سے زائد  بارش درج ہوئی ہے اور سال کے آخر تک بارش برسنے کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔ 

اگر بھٹکل میں ہونے والی بارش کا پچھلے 10برسوں کاجائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہاں کبھی بھی 80فی صد سے کم بارش نہیں ہوئی ہے۔ خاص کر 6مرتبہ روایت سے زائد 5000ملی میٹر کے آس پاس کےقریب بارش کی پیمائش در ج کی گئی ہے۔ اگر پیمائش پر نظر ڈالیں تو 2009میں 4964.1م م۔ 2010میں 5258.8م م ۔ 2011میں 4523.6م م ۔ 2012میں 3430 م م۔ 2013میں 4918.2م م ۔ 2014میں 3654.2م م ۔ 2015میں 3462م م ۔ 2016میں 3422.7م م۔ 2017میں 3903.4م م بارش ہوئی ہے۔ 2018میں 3600ملی میٹر سے بھی زائد برسات برسی تو 2019اور2020میں بارش کی پیمائش 5000ملی میٹر سے زائد ہے۔ امسال مزید ایک مہینہ بارش ہونےکے امکانات ہیں پھر ایک مرتبہ زیادہ بارش ہونے کے متعلق امکانات ظاہر کئے ہیں۔  

مسلسل برستی بارش کی وجہ سے تعلقہ بھر کے زائد تر گرام پنچایتوں کی سڑکیں خستہ ہوگئی ہیں۔ مٹی کے راستوں پر گڑھے ہوگئے ہیں۔ جہاں تہاں سیمنٹ اور تارکول کے راستوں پر جھلی دیکھی گئی ہے۔ ساحلی راستے مسافروں کے لئے مشکلات پیدا کئے ہوئے ہیں۔ منڈلی ، نستار سمیت کئی راستے اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ راستوں کے نشان ہی مٹ گئے ہیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کےلئے تعمیر کی گئی  بینگرے مرڈیشور کی ساحلی سڑک مکمل برباد ہوچکی ہے۔ سڑکوں کی درستی کےلئے حکومتی سطح پر امداد نہیں ملنے کی وجہ سے امداد کے لئے تعلقہ کے 100کلومیٹر سے زائد راستے پی ڈبلیو ڈی محکمہ میں شامل کئے جانےکی کوششیں جاری ہیں۔ اسی طرح بھٹکل بس اسٹینڈ کے داخلے والے گیٹ پر بڑے بڑے گڑھے ہوگئےہیں، پانی جمع رہتاہے، سوشیل میڈیا پر بس اسٹینڈ کی تصویریں وائر ل کرکے افسران کو متوجہ کرنےکی کوشش بھی ہورہی ہے۔

گزشتہ دو برسوں سے سال کے اختتام تک بارش برسی ہےتو کئی ایک کی رائے کے مطابق  امسال بھی نومبر تک ہارش ہوسکتی ہے۔ مسلسل سیلاب، بجلی  وغیرہ کے حملوں سے زراعتی سرگرمیوں اور ماہی گیری بہت متاثر ہورہی ہے۔ زراعت اور ماہی گیری پر منحصر خاندان آسمان پر نظر لگائے بیٹھے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔