بھٹکل: سابق رکن اسمبلی جےڈی نائک اترکنڑا ضلع کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر نامزد

بھٹکل:29؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک کو اترکنڑا ضلع کانگریس تشہیری کمیٹی میں صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع ریاستی تشہیری کمیٹی کے صدر ایم بی پاٹل نے دی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتےہوئے پاٹل نےبتایا کہ اترکنڑا ضلع کے تجربہ کار کانگریس پارٹی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی جےڈی نائک کو اترکنڑا ضلع کانگریس تشہیری کمیٹی کا صدر نامزد کیاگیا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہےکہ وہ فوری طورپر اپنی ذمہ داری کو سنبھالیں اور مقامی لیڈران کے تعاون سے پارٹی کو مستحکم کرنےمیں جٹ جائیں۔
بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی جےڈی نائک پچھلے دو دہائیوں سےکانگریس پارٹی کے متحرک لیڈر مانے جاتے ہیں۔ درمیان میں کچھ وقفے کے لئے وہ کانگریس سےنکل کر بی جےپی میں شامل ہوئے تھے پھر اس کے بعد دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے۔
یاد رہے کہ دو مرتبہ بھٹکل سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے جے ڈی نائک نے اگلے ودھان سبھا انتخابات کے لئے بھٹکل حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے عرضی داخل کی ہے۔