سابق وزیرآر این نائک نے پوچھا اننت کمار ہیگڈےنے ضلع کے لئے آخر کیا کیا ہے ؟ آتی کرم کا مسئلہ پارلیمان میں کیوں نہیں اُٹھایا ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th July 2018, 2:42 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:10/ جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے عوام نے اننت کمار ہیگڈے کو رکن پارلیمان بنایا، مگرہمیں یہ بتائیں  کہ اننت کمار ہیگڈے نے ضلع کے لئے آخر  کونسا ترقیاتی کام کیا ، عوام کے فائدے کے لئے انہوں نے کیا کیا،  عوام کے کن کن مسائل کو اُنہوں نے حل کیا ؟ یہ سوال سابق ریاستی وزیر اور بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی آر۔این نائک نے پوچھا۔ وہ یہاں بھٹکل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے گفتگو کررہے تھے۔

آر این نائک نے کہا کہ ضلع اُترکنڑا اور ملناڈ کے علاقوں میں آتی کرم جگہوں کو لے کر عوام سخت پریشان ہیں، یہاں جنگلات زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ جنگلاتی زمینات پر قبضہ کرکے 40 اور 50 سالوں سے مکانات تعمیر کرکے رہتے آرہے ہیں اور عوام ان زمینات کا پٹہ حاصل کرنے اِدھر سے اُدھر بھاگ رہے ہیں۔ حکومت آتی کرم داروں سے جگہ اپنے نام کرنے  درخواست دینے کے لئے کہتی ہے، لیکن کسی کی بھی درخواست کو منظور نہیں ہوتی۔ آر این نائک نے کہا کہ جب تک پارلیمان میں آتی کرم داروں کے لئے قانون نہیں بنایا جائے گا، محکمہ جنگلات والے کیسے جنگلاتی زمینات پر اُنہیں رہنے دیں گے ؟ آر این نائک نے کہا  کہ پورے ساحلی  کینرا میں بی جے پی کے ہی ارکان پالیمان اقتدار پر ہیں، مگر انہوں نے کبھی بھی اس مسئلہ کو لے کر پارلیمان میں آواز نہیں اُٹھائی ہے، مگر آج جب کماراسوامی  بجٹ پیش کرتے ہیں تو ان لوگوں کو ساحلی کینرا یاد آتا ہے کہ بجٹ میں ساحلی کینرا کو کچھ نہیں دیا گیا ہے۔

آر این نائک نے کماراسوامی کے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا  ان کے پیش کردہ بجٹ کی مخالفت کرنا بالکل بے معنی ہے۔ موصوف وزیر نےسوال کیا کہ اترکنڑا  کے20-25برسوں سے  رکن پارلیمان بنے اننت کمار ہیگڈے بتائیں کہ منگلورو ترقی بورڈ، ہوائی اڈہ کی ترقی ، اترکنڑا ضلع کی دیرینہ مانگ ریلوے لائن کے متعلق انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں  ؟

ریاستی بجٹ کے متعلق انہوں نے کہاکہ کسی بھی مخلوط حکومت میں بجٹ پیش کرنا ایک حوصلہ کا کام ہوتاہے ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ان حالات کے درمیان بھی بہتر بجٹ پیش کیا ہے جس کے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بجٹ کی خاص بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کی حکومت میں جو عوامی فائدے کے پروگرام جاری کئے گئے تھے اُسے  مخلوط حکومت میں بھی جاری رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں اترکنڑا ضلع کے لئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسرائیل کونمونہ مانتے ہوئے اترکنڑا ضلع میں اسرائیل کی طرح زرعی کام شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اتنا سب ہونے کے باوجود ساحلی اضلاع کو بجٹ میں کچھ بھی نہیں دئیے جانےکے متعلق بی جے پی والوں کا کہنا صحیح نہیں  ہے۔

آر این نائک نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار نہ ملنے کی وجہ سےوہ  پتھروں میں  دہی  تلاش کررہی ہے ۔انہوں نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے پر الزام لگایا کہ ضلع کے  مسائل کے متعلق لوک سبھا میں وہ بات ہی نہیں کرتے ، حکومت کو جانے دیجئے ، لوک سبھا میں نجی بل پیش کرنے کی سہولت ہے  مگر ایک ایم پی ہونےکے ناطے انہوں نے اس طرح کی بھی کوشش نہیں کی۔مگر  باہر عوام کے سامنے وہ  منہ میں جو آیا وہ کہتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں  آنند اسنوٹیکر نے اننت کمار ہیگڈے کے خلاف جو سنگین الزامات عائد کئے تھے، اس کے تعلق سے آر این نائک نے کہا کہ، گرچہ اسنوٹیکر کی بیان  سے میں متفق نہیں ہوں، لیکن  اسنوٹیکر نے کہا ہے کہ اننت کمار ہیگڈ ے نے   ویشویشور ہیگڈے  کاگیری کو چپل سے  مارا ہے اور مجھے بے حد  افسوس اور تعجب ہورہا ہے  کہ  کاگیری  اتنا سب کچھ سہتے ہوئے بھی اسی پارٹی میں ہے۔ آر این نائک کے مطابق ویشویشور ہیگڈے کاگیری  سیاست میں اپنی شرافت کے لئے مشہورہیں اور ایسے میں اُن کو چپل سے مارنے  کی بات کا سامنے آنے کے بعد خاموش رہنا اور اُسی پارٹی سے بنے  رہنا مناسب  نہیں ہے،آر این نائک نے مشورہ دیا کہ وہ  پارٹی سے  استعفیٰ دے کر باہر نکلیں۔ 

آر این نائک نے  اننت  کمار ہیگڈے کی جانب سے  یلاپور  رکن اسمبلی ہیبار کے متعلق  بیان پر بھی ہیگڈے کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایک وزیر ہوکر کسی رکن اسمبلی کے تعلق سے ایسا پوچھنا کہ  "کیا آپ کا ایم ایل اے   مرگیا ہے"۔اس  تہذیب  کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ  اننت کمار ہیگڈے کو کم سے کم برہمنوں کی تہذیب و روایت بھی  معلوم نہیں ہے۔

آر این نائک نے کہا کہ عوام کسی لیڈر کو ووٹ دے کر اقتدار پر پہنچاتے ہیں مگر ادب اور تہذیب اُنہیں اپنے والدین اور اساتذہ سے سیکھنی ہوتی ہے۔ آر این نائک نے کہا کہ آننت کمارہیگڈے میں تعلیم کا فقدان پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ تہذیب سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں جو کسی وزیر یا عوامی نمائندے کو زیب نہیں دیتا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر  ٹی ڈی نائک  اور عبد المجید بھی  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...