بھٹکل: الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹروں کی سہولت کے لئے خصوصی ایپ کا اجراء؛ بھٹکل تحصیلدار نے موبائل پر ایپ ڈاون لوڈ کرکے استفادہ کرنے کی کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 20؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا  نےملک کے   رائے دہندگان(ووٹروں) کی سہولت کے لئے ایک خصوصی موبائیل ایپ ’’ووٹر ہیلپ لائن ایپ  ( Voter Helpline App)‘‘کا اجراء  کیا ہے جس کے ذریعے ملک کے شہری الیکٹرل  فہرست میں اپنا نام تلاش کرسکتے ہیں، آن لائن فارم کے ذریعے نام  داخل کرسکتے ہیں،   اپنی درخواست کی  status دیکھ سکتے ہیں اسی طرح ایپ کے ذریعے اپنی شکایات  بھی   درج کراسکتے ہیں۔  اس بات کی اطلاع بھٹکل تحصیلدار روی چندرا نے پریس  ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے ۔

تحصیلدار نے بتایا کہ  ووٹرس  اور ملک کے عوام  گوگل پلے اسٹور سے ووٹر ہیلپ لائن نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں  اور اپنے موبائیل نمبر سے لاگ اِن ہوکر ایپ کا استعمال کرسکتےہیں۔ متعلقہ ایپ میں عوام اور رائے دہندگان کے لئے اپنا ووٹر بوتھ سینٹر  اور ووٹر شناختی کارڈ سمیت کئی انتخابی معلومات دستیاب ہیں۔

تحصیلدار نے بھٹکل کے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ متعلقہ ایپ  کو اپنے موبائل میں  ڈاؤن لوڈ کرکے  اس کا بہتر استعمال کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔