بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا ہوئے’صدارتی میڈل‘کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2019, 12:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل23/جون(ایس او نیوز)محکمہ پولیس میں بہترین خدمات انجام دینے پر ’صدارتی میڈل‘کے لئے امسال جن چار سینئرپولیس افسران کو منتخب کیا گیا ہے ان میں بھٹکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویلنٹائن ڈیسوزا بھی شامل ہیں۔ 

 ریاستی اے ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پرشیو مورتی  نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ جوالائی کوبنگلوروراج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنر کے ہاتھوں ایوارڈ تفویض کیے جائیں گے۔ ویلنٹائن ڈیسوزا کے علاوہ ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اودئے نائک،اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی آر بی ونئے اے گاؤنکر اوراے سی بی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سدھیر ایم ہیگڈے کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

 بھٹکل کے موجودہ ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا  1994میں منگلورومضافات کے سب انسپکٹر کی حیثیت سے محکمہ پولیس میں شامل ہوئے تھے۔ 2001میں ان کا تبادلہ ضلع شمالی کینرا کے ہوناور میں ہوا۔پھر ستمبر 2001میں ان کا تبادلہ بھٹکل میں ہوا۔ اپنی مستعدی اور بہترین خدمات کے لئے ویلنٹائن ڈیسوزا نے اپنے عملے اور عوام کے دلوں میں بہت جلد اپنی جگہ بنالی۔پھر ان کے عہدے میں ترقی ہوتی گئی اور وہ سرکل انسپکٹر کے طورپر مختلف پولیس تھانوں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔پانمبور سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے موقع پر وہاں قتل کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے کی کوشش کو چوکسی کے ساتھ ناکام کرنے کا سہرا ویلنٹائن ڈیسوزا کے سر جاتا ہے۔ڈی ایس پی کے عہدے پر رہتے ہوئے منگلورو میں بھی ویلنٹائن نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔

مارچ 2018سے ویلنٹائن ڈیسوزا نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی کا چارج سنبھالا ہے۔یہاں پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن وسکون کا ماحو ل بنائے رکھنے میں انہوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں انہوں نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔بھٹکل سب ڈیویژن کے تعلیمی اداروں میں پہنچ کر طلبہ اوراساتذہ کے اندر قانونی معلومات فراہم کرنے اور بیداری لانے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔پولیس میدان میں تجدید کاکام بھی کیا ہے۔

 ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزانے ایک انٹرنیشنل باڈی بلڈرکی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے۔انہوں نے1987سے1999تک مسلسل تین بار میسور میں انہوں نے گولڈن میڈل جیتا ہے۔1987میں دُرگا ایوارڈ، 1988میں شیوپّا نائک اورپولیکیش ایوارڈکے علاوہ 1988-99کے عرصے میں مسلسل تین بار اوپن اسٹیٹ گولڈ میڈل جیتا ہے۔1991میں آل انڈیا سطح پر ’جونیئر مسٹر انڈیا‘ کا خطاب بھی ان کے نام رہا ہے۔2008میں پولیس محکمہ کے اڈپی ضلع راجیہ اتسوا ایوارڈ کے بھی وہ حقدار بنے ہیں۔2009میں وزیراعلیٰ کا گولڈ میڈل پانے کے علاوہ 2015میں فلپائن میں منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلے میں انہوں نے’مسٹر ایشیا‘کا خطاب جیتا ہے۔2017میں ملیناڈوکریڈا رتنا اور2016میں اڈپی پیجاور سوامی کے ہاتھوں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔2017میں لاس ویگاس میں منعقدہ انٹرنیشنل چیمپیئن شپ مقابلے کے فائنل میں پہنچ کر انہوں نے ’بیسٹ پوزر‘ کا خطاب جیتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...