بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا کا تبادلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 9:44 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بین الاقوامی شہرت یافتہ باڈی بلڈر،صدرہند تمغہ کے ایوارڈ یافتہ ،بھٹکل ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا کا محکمہ پولس کی جانب سے تبادلہ کیاگیا ہے۔ جمعہ کو ان کی جگہ آئی پی ایس آفیسر نکھیل بی نے چارج دیا گیا ہے۔ ولنٹائن ڈیسوزا کا اب مینگلور تبادلہ کیا گیا ہے۔

بھٹکل میں ڈی وائی ایس پی ڈیسوزا کا دور بہت ہی بہتر ین اور پرامن رہا ، کیونکہ جب ان کا تبادلہ ہواتو اس وقت تک یہاں بھٹکل میونسپالٹی کی دکانوں کے نیلامی کا ہنگامہ ،  ہوناور میں پریش میستا کی مشتبہ موت، اس کے بعد ہونے والے فسادات ، آگ زنی جیسے معاملات ٹھنڈے ہوچکے تھے۔وہ یہاں  شہری سطح پر سواریوں کی پارکنگ کانظام بہتر بنانے میں کامیاب رہے۔ اسی طرح محکمہ پولس کا رعب داب بھی دیگر محکمہ جات کی طرح تھا جس سے عوام ان کے کافی قریب نظر آیے۔

گزشتہ ایک مہینےسے ولنٹائن ڈیسوزا کے تبادلے کو لےکر باتیں ہورہی تھیں، ساتھ ہی بھٹکل میں امن و امان کو دیکھتے ہوئے ڈی وائی ایس پی بھی بھٹکل میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے منگلورو سے رابطہ میں رہنے کی خبریں بھی تھیں۔ اسی دوران ریاستی حکومت نے  اچانک آئی پی ایس آفیسر بی نکھیل کو اے ایس پی کے طورپر بھٹکل تبادلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تو رات کو ہی بنگلورو سے نکل کر  نکھیل صبح صبح بھٹکل پہنچ گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...