بھٹکل میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے تھرڈ زونل والی بال ٹورنامنٹ میں کمٹہ کی اے وی بالیگا کالج چمپئین

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2020, 10:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍فروری(ایس اؤ نیوز)شہر کی شری گرو سدھیندرا ڈگری کالج بھٹکل میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق ڈگری کالجوں کے تھرڈ زونل والی بال (مرد) ٹورنامنٹ  کا انعقاد ہوا۔ جس  میں کمٹہ کی اے وی بالیگا آرٹس اینڈ سائنس کالج نےفائنل میں سداشیو گڑھ کی بی جی وی ایس کالج کو شکست دیتے ہوئے  چمپئین شپ کا خطاب جیت لیا۔

بھٹکل سرکاری پی یوکالج کے پرنسپال وسنت راؤ گاؤنکر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ اترکنڑا ضلع کھیل مقابلوں میں ہمیشہ آگے رہاہے، کئی بہترین کھلاڑی یہاں سے ابھرے ہیں، تعلیم ذہنی راحت و سکون دیتی ہےتو کھیل جسمانی صحت عطا کرتا ہے۔ بھٹکل روٹری کلب کے سکریٹری شری نواس پڈیار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کھیل قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے اور آپسی تعاون کا جذبہ پیدا کرتاہے، یہی زندگی کا اہم سبق ہے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ٹرسٹی مینجر راجیش نایک موجود تھے۔

پرنسپال شری ناتھ پائی نے استقبال کیا۔ بی بی اے کالج کے نائب پرنسپال وشوناتھ بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ طالبہ پرتیکشھا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ٹورنامنٹ میں اترکنڑا ضلع کی  13سے زائد ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔