بھٹکل میں امراض قلب کا دو روزہ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر؛ ماہر قلب ڈاکٹر علی فیضل نے کیا تعلقہ کے ڈاکٹروں سمیت بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2019, 2:31 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 29/جولائی (ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے  کالی کٹ سے تشریف فرما ماہر امراض قلب ڈاکٹر علی فیضل اور  ڈاکٹر شاج الدین سمیت میترا اسپتال کی ٹیم کی سرکردگی میں   بھٹکل کے معروف ویلفئیر اسپتال میں منعقدہ دو روزہ امراض قلب کی تشخیص اور علاج کا کیمپ  اتوار شب کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔فری  کیمپ میں  دو سو سے زائد لوگوں نے اپنا چیک آپ کرانے کے ساتھ ساتھ  اپنا علاج بھی کرایا سو سے زائد مریضوں کا    ای سی جی اور ایکو   کرایا گیا جبکہ کئی مریضوں کا  بلڈ ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔ پہلے دن  قریب سو مریضوں کی جانچ سمیت علاج  کرایا گیا تو دوسرے دن  125 سے زائد  مریضوں کی جانچ  کی گئی اور اُن کے لئے مناسب  علاج تجویز کیا گیا۔ خیال رہے کہ کیمپ  سے  نہ صرف بھٹکل بلکہ مرڈیشور اور دیگر قریبی قصبہ کے بھی کافی لوگوں نے  فائدہ اُٹھایا۔

دونوں ڈاکٹروں نے نہایت اطمینان کے ساتھ کیمپ میں شریک  تمام مریضوں کی جانچ کی۔ بعد میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر علی فیضل نے بتایا کہ وہ اورمیترا اسپتال کی پوری ٹیم  بھٹکل میں ساحل ا ٓن لائن کی دعوت پر تشریف لائے ہیں اور ان کی ہی ہدایت پر  ویلفئیر اسپتال میں  یہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے  کامیاب کیمپ کے انعقاد پر  ساحل آن لائن سمیت ویلفیر اسپتال کے ذمہ داران کا  شکریہ ادا کیا۔

رابطہ  ہال  میں تعلقہ کے ڈاکٹروں سمیت گلف کے ذمہ داران  کے ساتھ تبادلہ خیال:   کیمپ کے درمیان  شام قریب 5:30 بجے ڈاکٹر علی فیضل نے رابطہ ہال میں بھٹکل تعلقہ کے ڈاکٹروں سمیت   بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ بھٹکل کی  طبی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ یہاں ایمرجنسی کی صورت میں  مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جب مقامی ڈاکٹر نے اُنہیں بتایا  کہ ایمرجنسی کے موقع پر مریضوں کو دو گھنٹے کی مسافت پر منی پال روانہ کیا جاتا ہے تو انہوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے  کہا کہ ایسی حالت  میں مریضوں  کو بچاپانا ممکن نہیں ہوگا۔  انہوں نے  اس موقع پر میترا اسپتال کا   تعارف اور پیش کی جانے والی خدمات کے تعلق سےمکمل جانکاری دی۔ انہوں نے غریب  مریضوں کے تعلق سے   توجہ دلانے پر  بتایا کہ رابطہ سوسائٹی کے ذمہ داران یا بھٹکل مسلم ہیلتھ فائونڈیشن کی طرف سے  سفارش کرنے پر غریب مریضوں کو ہرممکن   تعاون  فراہم کیا جاسکتا ہے۔ 

بھٹکل کی طبی  صورتحال پر معلومات فراہم کرتے ہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال کی ہیڈ ڈاکٹر سویتا کامتھ صاحبہ نے  بتایا کہ  سرکاری اسپتال میں  الگ الگ طبی  شعبوں کے نو  ماہرین  خدمات انجام دے رہے ہیں، سرکاری اسپتال میں کافی بدلاو کیا گیا ہے مریضوں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  امراض قلب کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں   انجیو گرام  کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو منی پال یا مینگلور روانہ کرنا پڑتا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض  امراض قلب کے مریضوں کا ای سی جی کرکے رپورٹ کو مینگلور کے ڈاکٹروں کو روانہ کیا جاتا ہے اور اُن کی ہدایات پر اگلی کاروائی ہوتی ہے۔  ڈاکٹر سویتا کامتھ نے  آین آر آئیز کو بھٹکل سرکاری اسپتال آنے اور معائنہ کرنے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر سریش نائیک اور ڈاکٹر عالیہ نازنین نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کئے ۔

پروگرام کا آغاز حافظ امین ذُھیب دامودی کی تلاوت کلام پاک سےہوا،   ڈاکٹر ظہیر کولا نے استقبال کیا،  ابوظبی جماعت کے نمائندے آفتاب ایم جے نے  رابطہ کا تعارف پیش کیا،   بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا نے  ڈاکٹر علی فیضل کا تعارف پیش کرتے ہوئے بھٹکل میں طبی سہولیات کے تعلق سے اپنے تاثرات پیش کئے۔ مُبشر حُسین ہلارے نے نظامت کی، کونسل کے صدر جناب زاہد رکن الدین نے صدارت کی، اس موقع پر بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی مولانا اقبال مُلا ندوی،  ویلفئیر اسپتال کے صدر جناب قادر میراں پٹیل،  انجمن کے جنرل سکریٹری جناب   صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر اداروں اور جماعتوں  کے  ذمہ داران موجود تھے۔  اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر علی فیضل، ڈاکٹر شاج الدین اور میترا اسپتال کے مینجر مُرلی تھراوٹ کو میمنٹو پیش کیا گیا  اور بھٹکل میں  تشریف آوری پر اُن کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔