بھٹکل:ملک کے90فیصدعوام فرقہ پرستی کے خلاف ہیں: جماعت اسلامی ہند کی تہنیتی تقریب میں ہوناور کے سنئیرصحافی جی یوبھٹ کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2023, 10:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) بھارت جیسے تکثریتی ملک میں بسنے والے 90فی صد عوام فرقہ پرستی کے خلاف ہیں۔ وہ آپس میں بھائی چارگی اور میل جول سے رہتے آئے ہیں۔ ہم انسان بنیں اور انسانیت کی مثال قائم کریں ان خیالات کا اظہارہوناور کے  کے سنئیر صحافی جی یو بھٹ نے کیا۔

جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے منعقدہ صحافیوں سے تبادلہ خیال پروگرا م میں تہنیت قبول کرنےکے بعد انہوں نےکہاکہ ملک کے90فی صد ہندواور مسلم نہیں چاہتے کہ ملک میں فرقہ پرستی ہو، البتہ 90فی صد سیاست دان یہی چاہتے ہیں کہ فرقہ پرستی چلتی رہے۔ مگر عوام جان لیں یہ فرقہ پرستی ختم ہوجائےگی، ہر برائی کا خاتمہ ہوگا ، فرقہ پرستی کے ساتھ کوئی جی نہیں سکتا۔ لیکن ضروری ہےکہ ہر کوئی کھلے اور شفاف دل و دماغ سے سوچے،پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ فسادات میں کوئی ہندو مسلم نہیں مرتا بلکہ غریب مرتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ اختلاف کہاں نہیں ہے خود ہندو دھرم میں رامانجو چاریہ، مادھوچاریہ  کے درمیان اختلاف ہے، بسویشور کے وچناس سے بھی اختلاف ہے، جین دھرم ہے ، ان اختلافا ت کو برداشت کرتےہوئے تکثیریت کو قبول کرتےہوئےہمیں جینا ہوگا۔

کرناٹک کے معروف کنڑا روزنامہ اُودیوانی کے ہوناور رپورٹر جو پچاس سال سے صحافتی میدان میں ہیں، بھٹکل میں منعقدہ صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال پروگرام میں کہا کہ سیاست بہت ہی باریکی کے ساتھ سازشیں رچتی ہے، سازشی ذہن ہی فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ملک میں چند قوتیں چاہتی ہیں کہ ہندو مسلم متحد ہوکر نہ رہیں بلکہ ان میں تقسیم ہو۔ یہاں ہندو مسلم دونوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی آماجگاہ رہاہے ۔ غلط فہمیاں دور ہونگی تو دوبارہ ایک خوشگوار ماحول پیدا ہوگا۔

خطاب سے قبل جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری محمد کوئیں ، ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا اور مقامی امیر مولانا سید زبیر نے جی یو بھٹ کی شال پوشی کرتےہوئےا ن کی تہنیت کی۔ رکن جماعت محمد رضامانوی نے سپاس نامہ کی خواندگی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...