بھٹکل میں اترکنڑاضلع کے بہترین استادایوارڈ پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2019, 7:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلیمات عامہ ، ڈپوٹی ڈائرکٹر دفتر اترکنڑا اور بی ای اؤ دفتر بھٹکل کے اشتراک سے شہر کے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقدہ یوم ِ اساتذہ پروگرام میں ضلع سطح کے بہترین استاد ایوارڈ سے نوازاگیا۔

پروگرام میں لوئر پرائمری زمرے میں بھٹکل سے ڈی کے الویکوڑی ،کاروار کے نارائن ٹی گنگی، انکولہ کی مالنی نائک، کمٹہ کے وینکٹ رایا نایک، ہوناور کے للتا کے نائک، ہائی اسکول زمرے میں سبرامنیا شیروگار،انکولہ کی انیتا باڈکر، کمٹہ کے دیانند دیش بھنڈاری، ہوناور کے شنکر ہریکانت اور بھٹکل کی ریشما وٹھوبانایک کو ایوارڈ سے نوازاگیا۔

پروگرام کی صدارت کرتےہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نےکہاکہ کسی بھی شخص کے پیچھے استاد اور سامنے منزل ہوتو اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ ملک کی تعمیر و تبدیل صرف اساتذہ سے ممکن ہونےکی بات کہی۔ انہوں نے بھٹکل میں ’گروبھون ‘ کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی فنڈ سے 5لاکھ روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کے لئے ضروری ہوتاہے کہ وہ ہرمرحلے پر طلبا کو جدت طریقہ کار اپناتے ہوئے انہیں ترغیب دینےکی صلاح دی۔ ضلع تعلیمات عامہ اور کمٹہ ڈائٹ کے ڈپوٹی ڈائرکٹر ایشورنائک اور ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ،بھٹکل اربن بینک کے جنرل مینجر سبھاش شٹی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر ضلع پنچایت ممبر سندھوبھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت ممبران جئے لکشمی گونڈ، میناکشی نائک، وشنو دیواڑیگا، نارائن نائک، شریکانت ہیگڈے ،بی ای اؤ منجی ،یلما، شنکر نائک ،انجن گیس ایجنسی کی مالک شیوانی شانتا رام وغیرہ موجود تھے۔ منجوناتھ نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو پرمیشور نائک، راگھویندر مڈیوال اور منجولا شیرور نے نظامت کے فرائض انجام دیتےہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔