بھٹکل: معاوضہ تقسیم میں تفریق پر رکن اسمبلی کا سخت اعتراض : وزیر شری نواس پجاری نے افسران کو کی فوری کارروائی کی تاکید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2022, 11:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) گذشتہ ماہ 2اگست کو برسی موسلا دھاربارش سےنقصان اٹھانے والےمتاثرین میں امداد تقسیم کےدوران تفریق کی گئی ہے اور غریبوں کو امداد فراہم کرنےمیں افسران پس و پیش کئے جانے پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سخت اعتراض جتایا ۔

بھٹکل کی اے سی آفیس میں اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر کوٹاشری نواس پجاری کی نگرانی میں منعقدہ افسران کی میٹنگ میں متاثرین کے درمیان معاوضہ تقسیم کو لے کر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ چند مقامات پر مٹی کی دیواریں منہدم ہونے والے گھروں (جہاں رہائش ممکن ہی نہیں ہے )کو بھی سی زمرے میں شمار کیاگیا ہے، نگراں کار وزیر سےہمارا مطالبہ ہے کہ وہ خود ایسے گھروں کا دورہ کرتےہوئے حالات کا جائزہ لے۔ رکن اسمبلی اپنی بات جاری رکھتےہوئےکہاکہ ایک ہی مرحلہ میں معاوضہ تقسیم کرنے کے بجائے افسران غفلت سے کام لے رہے ہیں، آخر غریب لوگ کتنی مرتبہ دفتر کا چکر کاٹیں ؟ اس تعلق سے بار بار اپیل کی گئی اس کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

ضلع نگراں کار وزیر شری نواس پجاری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی کی شکایت کو ترجیح دیتےہوئے اور ایک مرتبہ متعلقہ معاملات کا معائنہ کرنے افسران کو ہدایت دی ۔ اسی دوران افسران کو تاکید کی کہ کسی غریب کا گھر گرجائے تو سرکاری معاوضہ تقسیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی خیال رکھیں۔ شکایتوں کے بعدافسران جب وضاحت کے لئے آگے بڑھے تو وزیر موصوف نے کہاکہ میں یہاں فیصلہ کرنے نہیں آیاہوں بلکہ غریبوں کے درمیان معاوضہ کی تقسیم کیوں نہیں ہوئی ہے اس کی جانکاری لینے آیا ہوں۔ غلطی کسی کی بھی ہو غلطی ، غلطی ہی ہے30ستمبر سے پہلے اس کی تصحیح کرلیں میں دوبارہ 30ستمبر کو بھٹکل آکر معائنہ کرنےکی بات کہتے ہوئے افسران کو سخت تاکید کی۔

کھپریل معاوضہ کے لئے عرضی دیں :میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے افسران سے پوچھا کہ بائیلور گرام پنچایت کے حدودوالے ایک گھر کو معاوضہ دینے میں کیا دشواری ہے۔گرام پنچایت کی  ولیج اکاؤنٹ لتا نائک نے بتایا کہ متعلقہ گھر کے پڑوس والوں تکرار کرتےہوئے کہاہے کہ خود کھپریل نکال کر بارش سے گرنے کا بہانہ بنائے ہیں اور اس کا وڈیو اپنے پاس ہونےکی بات کہی ہے۔ وزیر نے سخت لہجہ اختیار کرتےہوئے کہاکہ انہیں نوٹس جاری کریں اوروڈیو پیش کرنےکہیں۔

دکانوں کو فوری معاوضہ دیں:بارش کا پانی گھسنے والے دکانوں کو معاوضہ نہیں ملنے کی شکایت پیش کی گئی تو وزیر نے بتایا کہ بہت جلدی دکانوں کے لئےمعاوضہ منظورہونے کا تیقن دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: ابنائے انجمن کی رجسٹریشن مہم جاری؛ صدسالہ جشن کی اختتامی تقریب کے موقع پر29 ڈسمبر کو منایا جائے گاانجمن الومنی ڈے ؛ انجمن سے فارغ حضرات توجہ دیں

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیراہتمام کسی بھی اسکول یا کالج میں کم ازکم  ایک سال تعلیم حاصل کرنے والا یا کرنے والی ابنائے انجمن یا    انجمن الومنی کہلائے گا۔ اس وقت ملک کے مختلف شہروں سمیت گلف کے شہروں میں انجمن الومنی کی ممبر شپ  رجسٹریشن مہم   تیزی کے ساتھ جاری ہے اور انجمن ...

اُترکنڑا ڈپٹی کمشنرپربھولنگا کا بھٹکل دورہ؛ نیشنل ہائی وے کا کام جلد مکمل کرنے کی دی یقین دہانی؛ تنظیم وفد نےنئے ڈی سی کا بھٹکل میں کیا استقبال

اُترکنڑا کے نئے ڈپٹی کمشنر پربھولنگا کولی کٹّے نے آج سنیچر کو پہلی بار بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے مختلف محکموں کے آفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور بھٹکل تعلقہ کے تمام اُمورکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داروں کو ڈپٹی کمشنر کی بھٹکل آمد کی ...

اتوار کو بھٹکل تنظیم میں منعقد ہورہا ہے میگا ووٹررجسٹریشن کیمپ؛ عوام الناس تنظیم دفتر پہنچ کر اپنے ناموں کی کریں جانچ؛ نئے ناموں کا بھی ہوگا اندراج

کل اتوار کو مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے تنظیم   دفتر میں  میگا ووٹر رجسٹریشن کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس میں نئے ناموں کا بھی اندراج ہوگا ساتھ ساتھ  لوگوں کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام کی جانچ کریں کہ آیا اُن کا نام ...

بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ...