بھٹکل: نیشنل ہائی وے فورلین منصوبہ کی وجہ سے مسائل کے لئے دیشپانڈے نہیں ہیں ذمہ دار۔ ایم ایل اے سنیل نائک کے الزامات کو کانگریس نے کیا مسترد

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 9:38 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/ اپریل (ایس او نیوز) دو تین دن قبل رکن اسمبلی سنیل نائک نے ضلع میں نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ سے ہونے والے مسائل کے لئے سابق وزیر آر وی دیشپانڈے کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے ردعمل میں سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک اور دیگر کانگریسی لیڈران نے جوابی پریس کانفرنس منعقد کرکے سنیل نائک کے الزامات کو مسترد کردیا۔ اور مطالبہ کیا کہ سنیل نائک کو اس طرح کی الزام تراشی کے لئے معافی مانگنی چاہیے۔

جے ڈی نائک نے کہا کہ ہائی وےکی چوڑائی کم کرنے یا زیادہ کرنے سے دیشپانڈے کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے، اس لئے ایک ایم ایل اے کو ایسے بے تکے بیانات نہیں دینے چاہئے۔

مزید کہا کہ ہائی وے کے مسائل سے سابق وزیر دیشپانڈے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سنیل نائک کا دیشپانڈے کو مورد الزام ٹھہرانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے توسیع کا کام مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے اور وہ پوری طرح مرکزی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ وقفہ وقفہ سے الگ الگ علاقے کے ارکان پارلیمان اپنے حلقہ کے عوام سے بات چیت کرکے ان کے لئے سڑک کی ضروریات کو سمجھنے اور پھر تجاویز مرکزی حکومت کو دیتے ہوئے انہیں منوانے کے لئے دباو بنانا چاہیے۔ اب جبکہ مرکز اور ریاست میں اسی پارٹی کی حکومت ہے جس سے رکن اسمبلی سنیل نائک کا تعلق ہے تو انہیں چاہیے تھا کہ ہائی وے سے ہونے والی عوامی مشکلات دور کرنے کی کوشش کرتے ، لیکن اس کے بجائے انہوں نے سابق وزیر دیشپانڈے پر انگلی اٹھانے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انچارج وزیر چاہے کوئی بھی ہو، عوام نے اگر کوئی درخواست دی ہے تو اسے ریاستی یا مرکزی حکومت تک پہچانا اس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس لئے اگر اس طرح کا کوئی مراسلہ لکھا گیا ہے تو اس پر سوال اٹھانا درست نہیں ہے۔ اس سے پہلے نیشنل ہائی وے کے سلسلے میں بہت ساری جگہوں پر عوام سے ان کے مسائل سننے کے اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں کے مسائل سمجھنے کے بجائے ان مسائل کے لئے دیشپانڈے کو ہی الزام دینا قابل مذمت ہے۔

جے ڈی نائک نے کہا کہ جن مقامات پر بڑی بڑی عمارتیں ہیں وہاں پر کروڑوں روپے تحویل اراضی کی رقم ادا کرنے سے بچنے کے لئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی نے ہائی وے توسیع کے اصل نقشہ میں ہیر پھیر کیا اور اس طرح تحویل اراضی کا کم معاوضہ ادا کرنے کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ اب اگر ہلدی پور، شیرالی اور بھٹکل شہر وغیرہ سے گزرنے والے ہائی وے کی چوڑائی مزید بڑھائی جائے گی تو پھر ہائی وے سے متصل اراضی والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں بچے گی اور شہر کو دوبارہ آباد کرنے میں برسہا برس لگ جائیں گے۔

اس موقع پر کانگریسی لیڈران راما موگیر ، ایف کے موگیر، وینکٹیا بیرو منے، ناگیش دیواڈیگا، سلیمان، سچن نائک،اکبر صاب، مہیش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...