بھٹکل : بس اسٹائنڈ سے متصل خالی جگہ پر پارکنگ  سہولت کا مطالبہ  ۔ ٹیکسی ڈرائیورس اور مالکان نے دیا اے سی اور تحصیلدار کو میمورنڈم 

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 12:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلدار کو میمورنڈم دیتے ہوئے شکایت کی گئی انہیں نیشنل ہائی وے کنارے  پر اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے لئے مناسب جگہ کا انتظام  نہیں ہے ۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بھٹکل تعلقہ ٹیکسی ڈرائیوراور مالکان کی یونین میں 250 سے زائد اراکین کی ٹیکسیاں موجود ہیں ۔ تقریباً 25 سال سے بس اسٹینڈ کے سامنے والی جگہ پر یہ گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں ۔ چونکہ اب نیشنل ہائی وے 66 کی توسیع ہورہی ہے اس سے ان گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مناسب جگہ نہیں رہی ہے ۔ اس وجہ سے بس اسٹائنڈ سے متصل جو خالی جگہ ہے وہاں ٹیکسیاں پارک کرنے کا انتظام کیا جائے ۔ بس اسٹائنڈ سے متصل ہی ٹیکسی پارکنگ ہونے  سے دور دراز مقامات سے آنے والے مسافروں اور معمر شہریوں کے لئے ٹیکسی کرایے پر لینے میں بہت آسانی ہوگی ۔ میمورنڈم میں اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے جلد ہی ٹیکسی پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
    
اس موقع پر یونین صدر فیصل پیرزادے، نائب صدر اودئے نائک کے علاوہ یونین کے اراکین روی نائک، رمیش نائک، سرفراز، جگدیش نائک، موہن نائک وغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...