بھٹکل : سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ - عوام نے کیا گرام پنچایت کا محاصرہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st June 2022, 11:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/ جون (ایس او  نیوز) مٹھلّی گرام پنچایت حدود کے تلان میں واقع آشریہ کالونی میں سڑک تعمیر کا مسئلہ ایک زمانے سے التوا میں پڑا ہوا تھا جسے حل کرنے کے لئے ایم ایل اے سنیل نائک نے فنڈ جاری کیا مگر تعمیری کام اب بھی نامکمل پڑا ہوا ہے جس سے ناراض مقامی لوگوں نے بطور احتجاج گرام پنچایت دفتر کا محاصرہ کیا۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ تلان کی آشریہ کالونی میں کانکریٹ روڈ بنانے کے لئے ایم ایل اے فنڈ سے 40 لاکھ روپے منظور ہوئے ۔ ٹھیکیدار نے تقریباً %75  کام بھی مکمل کیا مگر ایک مرحلے پر شیرالی کے رہنے والے ایک شخص نے یہ تنازع کھڑا کیا کہ اس راستے پر وہ زمین بھی ہے جو حکومت کی طرف سے اس کو منظور ہوئی ہے ۔ اس لئے اس زمین کی نشاندہی کرکے اس سے ہٹ کر سڑک کی تعمیر کی جائے ۔ اس تکرار کی وجہ سے سڑک کی تعمیر کا کام پھر سے التوا میں چلا گیا۔ 
    
اس بات سے ناراض 100 کے قریب مرد و خواتین نے پنچایت دفتر کا محاصرہ کیا پنچایت صدر کے سامنے  فوراً سڑک کا بقیہ تعمیری کام مکمل کرنے کی مانگ رکھی ۔ اس موقع پر پنچایت صدر شیشو نائک اور رکن گنپتی نائک نے لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس شرط کے ساتھ کانکریٹ سڑک کا کام پورا کرنے کا وعدہ کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں کوئی قانونی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو پھر اُس وقت عوام کو پوری طرح تعاون کرنا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...