بھٹکل : قرضہ معاف اسکیم کے نفاذ میں تاخیر سے ماہی گیر طبقہ پریشان حال : وٹھل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2019, 11:45 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)وزیر اعلیٰ کا حلف لیتے ہی بی ایس یڈیورپا نے ماہی گیروں کے قرضہ جات معاف کرنے کا اعلان کیاتھا، لیکن ابھی تک قرضہ معاف کی کارروائی شروع نہیں ہونے سے ماہی گیر طبقہ کو  مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت اس معاملے میں  دیری کئے بغیر قرضہ معاف اسکیم کو نافذ کرنے کا بھٹکل تعلقہ مینوگارر سہکاری سنگھ وکوٹا کے صدر وٹھل دئیمنے نے مطالبہ کیا ہے۔

وہ  یہاں پرائیویٹ ہوٹل میں پریس کانفر نس میں بات کرتےہوئے انہوں  نےکہاکہ سمندرمیں مچھلیوں کی قلت سے ماہی گیر طبقہ پہلے سے ہی پریشان حال ہے، قرضے لوٹانا ان کے لئے محال ہے، ان حالات میں وزیراعلیٰ نے قرضہ معاف کا اعلان کیا تھاتو ایک گونہ راحت ملی تھی اور امید بھی جگی تھی ۔ پھر اس کے بعد یکم اگست کو سہکاری سنگھ کے عہدیداران اور افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں قرضہ داروں کی فہرست تیار کرنے کہاگیا تھا۔ مگر افسوس ابھی تک یہ کارروائی شروع ہی نہیں کی گئی ۔ کسانوں کی طرح ماہی گیر بھی ملک کی جائیداد ہیں، ضلع نگراں کاروزیر ، ارکان اسمبلی ، ودھان پریشد ارکان ، ایم پی وغیرہ سبھی مل کر حکومت پر دباؤ ڈال کر عوام سے انصاف کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر چولراج ، راجیش ہریکانت، راماموگیر، گنپتی موگیر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔