بھٹکل میں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقریب ؛ جھنڈا لہرانے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے کہا؛ شہریوں کو اپنے حقوق جاننے کی ہےضرورت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2023, 2:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26 جنوری (ایس او نیوز) 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج جمعرات 26 جنوری کو جس  طرح پورے ملک میں جشن منایا جارہا ہے، اسی طرح بھٹکل میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔

نوائط کالونی ، تعلقہ اسٹڈیم میں منعقدہ  یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ممتادیوی  نے پرچم کشائی کی،  جس کے بعد  میدان میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہوکر  قومی ترانہ  جن گن منا   پڑھا۔ خصوصی جیپ پر سوار ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے پورے میدان کا چکر لگایا، جس کے دوران بھٹکل پی ایس آئی محترمہ سومااچاری  ان کے ساتھ موجود تھی۔

  محکمہ پولس اور مختلف اسکولی بچوں نے   اس موقع پرمارچ پاسٹ کرتے ہوئے  سلامی دی۔

عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے کہا کہ پہلے اس ملک میں راجہ اور مہاراجاوں کی حکومت تھی، مگر اب یہ ایک جمہوری ملک ہے،  یہاں ہر ایک کو یکساں حقوق دئے گئے ہیں ، مگر عوام الناس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے حقوق کو جاننے کی کوشش کریں اور اُسی کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔   بھٹکل رکن اسمبلی  سنیل نائک نے یوم جمہوریہ کو  ملک کی عید قرار دیا اور طلبہ  پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے  ریاستی اور قومی سطح پر  آگے بڑھیں۔ مغربی گھاٹ بورڈ کے صدر گوند نائک نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا ملک بہت جلد وشوا گرو بننے جارہا ہے، مگر اس کے لئے ملک کے تمام باشندوں کو  کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب میں بہترین کھلاڑیوں، بہترین سرکاری ملازمین اور دیگر  مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی تہنیت کی گئی۔

اس موقع پر مختلف اسکولی بچوں نے رنگا رنگ اور دلچسپ  کلچرل پروگرام پیش کئے۔

تقریب میں اسکول ٹیچرس پرتیبھا کارتیکر،  منجولا شیروری،  بھاویہ ہیگڈے اور  میدھا نے  قومی ترانہ اور قومی گیت وغیرہ پیش کیا۔

بھٹکل تحصیلدار اشوک بھٹ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، اسکول ٹیچر شری دھر شیٹ نے نظامت کی، بلاک ایجوکیشن آفس کے  فزیکل ڈائرکٹر  رویندرا نے کلمات تشکر پیش کیا۔ ڈائس پر بھٹکل میونسپل صدر پرویز قاسمجی،  میونسپل چیف آفسر سریش  ایم،سرکاری نوکرا سنگھا صدر موہن نائک جالی پٹن پنچایت چیف آفسر گنپتی  ورنیکر، بھٹکل ڈی وائی ایس پی شری کانت کے،  تعلقہ پنچایت کے ایکزی کوٹیو آفسر پربھاکر چکن منے موجود تھے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی تمام سرکاری دفاتر ، اسکول، کالجس، اسپورٹس سینٹرس  اور دیگر سماجی اداروں میں بھی ترنگا جھنڈا لہراتے ہوئے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔