میں گوشت خورہوں، گوشت کھانے میں کیا حرج ہے؟ اپوزیشن لیڈر سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2022, 12:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍اگست (ایس او نیوز) میں ایک گوشت خور ہوں، گوشت کھانے میں کیا حرج ہے؟ آپ کی خوراک آپ کی ہے، ہماری خوراک ہماری ہے۔ یہ باتیں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہیں۔ 

بروز اتوار چکبالا پور شہر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن وہ مڈکیر گئے تھے اس دن انہوں نے گیسٹ ہاؤس میں دوپہر کا کھانا کھایا تھا۔ میں شام کو مندر گیا۔ 

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا خدا نے کہا کہ ایسی ہی چیز کھا کر میرے سامنے آنا؟ انہوں نے اعتراض کرنے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رات کو گوشت کھا کر صبح مندر جاسکتے ہیں تو دوپہر کو گوشت کھا کر شام کو مندر کیو نہیں جاسکتے۔ 

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو دہی کنکریاں نکالنے کا شوق ہے ۔ جہاں کچھ ہوگا وہاں وہ لوگ زہر ملا دیتے ہیں۔ 

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کار پر انڈا پھینکنے والا کانگریس پارٹی سے ہے، ایسا بیان اس شخص سے بی جے پی والوں نے زیردستی دلایا ہے۔ وہ شخص آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والا ہے، حکومت نے منصوبہ بند طریقہ سے یہ حملہ کروایا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی والے ٹیپو سلطان کی مخالفت کرتے ہیں۔ جبکہ بی ایس ایڈی یورپا اور جگدیش شٹر نے ٹیپو سلطان کی حمایت میں کیا کچھ کہے ہیں، اس بارے میں میرے پاس جانکاری ہے۔ اس وقت بی جے پی کے ان قائدین کے خلاف کیوں احتجاج نہین کیا گیا؟ 

ایڈی یورپا نے ٹیپو کا پیٹھا اور تلوار تھامے ہوئے تصویر میں موجود ہین، اس وقت بی جے پی اور پرہلاد جوشی کہاں چلے گئے تھے، اس لیے میں کہتا ہوں کہ بی جے پی والے ڈھونگی افراد کی ٹیم ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...