بھٹکل رابطہ ہال میں 1250 لوگوں کو دیا گیا کورونا ٹیکہ؛ بدھ کو سرکاری اسپتال میں جاری رہے گی ٹیکہ کاری؛ میڈیکل نمائندوں سمیت دیگر زمرے والے لے سکیں گےکووڈ ٹیکہ ؛ گلف جانے والوں کے لئے خوش خبری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th June 2021, 6:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8؍جون(ایس اؤ نیوز)  مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے  رابطہ ہال میں دو دنوں  تک جاری  ٹیکہ کاری مہم  منگل شام کو اختتام کو پہنچی جس کے    دوران دو ہزار سے زائد لوگوں نے ٹیکہ لیا۔ منگل کو ایک ہی دن قریب 1250 لوگوں نے ٹیکہ لیا جس میں 450 این آر آئیز بھی شامل تھے۔ اس بات کی اطلاع تنظیم میڈیا کورآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے دی۔

دو دنوں تک  چلی ٹیکہ کاری کی مہم کے اختتام پر  تنظیم میں منعقدہ پریس میٹ میں انہوں نے  بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ اور سرکاری اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ سمیت تمام میڈیکل اسٹاف اور رابطہ میں خدمات انجام دینے والے تمام رضاکاروں کا تنظیم کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

این آر آئیز والوں کے لئے حکومت کی  طرف سے دوسرا ٹیکہ کب:  این آر آئیز والوں یا غیر ممالک جانے والوں کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے خوش خبری یہ ہے کہ جن لوگوں کو  انٹرنیشنل سفر پر نکلنا ہو اور ان کو  سفر کرنے کے لئے کورونا ٹیکہ کا دوسرا ڈوس لینا ضروری ہو اور پہلا ڈوس لینے کے بعد 84 دن سے پہلے سفر پر نکلنا ہوتو  (اسٹودینٹس،  ملازمت پیشہ لوگ اور ٹوکیو میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل  اولمپک گیمس  میں حصہ لینے والے لوگ) اپنے سفری کاغذات اور تفصیلات بتاکر پہلے ڈوس کے 28 دن بعد دوسرا ڈوس لے سکیں گے۔ تنظیم میں منعقدہ   رابطہ پروگرام کی اختتامی تقریب میں  تشریف فرما  بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اس تعلق سے نوٹیفیکشن جاری کردی گئی ہے ( نوٹی فیکیشن کی نقل ساحل آن لائن کے پاس بھی محفوظ ہے)

تنظیم دفتر میں گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  بھٹکل میں صرف دو دنوں (پیر اور منگل) میں پانچ ہزار لوگوں کو ویکسین لگوائے گئے ہیں اور رابطہ ہال میں دو دنوں میں دوہزار سے زائد لوگوں کو کورونا کے ٹیکہ لگوائے گئے ہیں۔

بدھ کو کون کون لے سکیں گے ویکسین:  اب بدھ 9 جون کو بھٹکل تعلقہ میں  18 سال سے زائد عمر کے  مختلف ترجیحات والوں کو   کووڈ ٹیکہ لگایا جائے گا جس میں  گھر گھر اخبار تقسیم کرنے  والے ، کووڈ کنٹرول کے لئے خدمات انجام دے رہی این جی اوز اور رضاکارلوگ اور پرائیویٹ میڈیکل کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ لوگ  بھٹکل  سرکاری اسپتال (اسپتال کے  بالمقابل واقع بی سی ایم ہوسٹل میں انتظام کیا گیا ہے )  یا  پرائمری ہیلتھ سنٹربائیلور، مرڈیشور ، شرالی اور بیلکے میں موجود پرائمری ہیلتھ سینٹرس پہنچ کر ٹیکہ لے سکیں گے۔ ان تمام مراکز میں 45 سال سے زائد عمر کے عام لوگ بھی پہنچ کر ٹیکہ لے سکتےہیں۔ جبکہخصوصی طورپر کھولے گئے تین معاون سنٹرس اور پرائیویٹ ہال جس میں رابطہ ہال بھی شامل ہیں، یہاں  مزید ٹیکہ  کاری کا کام نہیں ہوگا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل جالی میں انڈر گراونڈ ڈرینیج کا مسئلہ؛ ممکنہ کنووں کو خراب کرنے والے چمبرس کی درستگی کے بعد ہی کام کو بڑھایا جائے گا آگے؛ ایک ہفتہ کے اندر سڑکوں کی مرمت کی یقین دھانی

بھٹکل کے جالی پٹن پنچایت حدود میں  تعمیر کئے جارہے  انڈر گراونڈ ڈرینیج (یو جی  ڈی)  کا مسئلہ بارش کے بعد مزید پیچیدہ ہونے کے بعد  گذشتہ روز  جالی پنچایت آفس میں  واٹر بورڈ انجینر سمیت  بھٹکل انڈر گراونڈ ڈرینیج کے کام کرنے والے کنٹریکٹر کے  ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس ...

کورونا کی تیسری لہر کو لے کر ریاستی ماہرین کمیٹی نے ریاستی حکومت کو سونپی سفارشی رپورٹ : وائرس شدت اختیار کرنےپر 3لاکھ بچے متاثر ہونے کا خدشہ

اگلے 6سے 8ہفتوں میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہونےکے متعلق ماہرین نےمتنبہ کیا تو ریاستی  حکومت نے ڈاکٹر دیوی شٹی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بتائیں کہ  تیسری لہر کو روکنے کے لئے کیا کیا اقدامات کریں۔ ڈاکٹر دیوی شٹی کی قیادت والی ماہرین کی کمیٹی نے ...

منگلورو : کلاک ٹاور کے پاس پولیس کی اچانک چیکنگ ۔ غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف کی گئی کارروائی

دو دن پہلے شہر میں لاک ڈاون کے اوقات میں کمی کرنے کے بعد سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کا ہجوم لگ گیا تھا۔ اس پر قابو پانے کے لئے پولیس کے افسران نے کلاک ٹاور کے پاس اچانک چیکنگ شروع کردی اور غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے والوں کے خلاف معاملات درج کرلیے۔

اترکنڑا میں 77373افراد کو کووڈکا دوسرا ٹیکہ دیا جاچکا ہے: صحت عامہ کی رپورٹ

اترکنڑا میں ابھی تک 77173لوگوں کو کووڈکا ٹیکہ لگایاجاچکاہے۔ منگل کی شام 7بجے تک ملی رپورٹ کے مطابق 1590ڈوز باقی ہیں۔ جس میں کووی شیلڈ 740اورکو ویکسن 850ڈوز ٹیکوں کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس بات جانکاری  ڈسٹرکٹ  آر سی ایچ افسر ڈاکٹر رمیش راؤ نے دی۔

جناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے صدر منتخب

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل  کے نائب صدرجناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب اب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے  صدر منتخب ہوئے ہیں۔ پیر کو جماعت کے دفتر میں منعقدہ انتظامیہ میٹنگ میں  انہیں اس عہدہ کےلئے بالاتفاق رائے منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ خلیفہ جماعت ...

کاروار میں کووڈ ٹیکہ مہم کا افتتاحی پروگرام : ہر ایک ٹیکہ لگوائیں اور اپنی جان کی حفاظت کریں : روپالی نائک

کورونا پر قابو پانے کے لئے حکومتیں کام کررہی ہیں، ملک بھر میں 21جون سے شروع ہوئے مفت کووڈ ٹیکہ مہم میں ہرایک ٹیکہ لگاتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کا سامان کرنے کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے عوام سے اپیل کی۔